کھیل

بوائز ڈگری کالج چلاس میں سپورٹس ویک اختتام پذیر

چلاس: بوائز ڈگری کالج چلاس میں سپورٹس ویک اختتام پذیر ۔سپورٹس ویک میں کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، دوڑ ،گولہ تھرو شامل تھیں ۔ہفتہ جاری رہنے والے کھیلوں کے اختتامی ایونٹ کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے پرنسپل ڈگری کالج چلاس مسرت نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں تاکہ طلباء کو صحت مند تفریح کا موقع ملے ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ بھر پور محنت کریں اور تعلیم کی طرف توجہ دیں کل آپ نے ہی ملک اور علاقے کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے طلباء صلاحیتوں سے کسی بھی ضلع کے طلباء سے کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں ۔سپورٹس چیئرمین محب اللہ وسپورٹس ممبران لکچرر محمد نظیر ، محمد ہارون کی نگرانی میں جاری سپورٹس ویک میں فٹ بال کے مقابلے میں 3rd yeay سائنس گروپ نے اول پو زیشن حاصل کی ، دوڑ میں بارہویں جماعت کے طالب علم محمد عظیم پہلے نمبر پر رہے جبکہ دوسرے نمبر پر گیارہوں جماعت کے طالبعلم رحیم اللہ رہے ۔ کرکٹ مقابلے میں بارہویں جماعت کے ٹیم کپتان ساجد حسین کی ٹیم اول رہی ۔ والی بال میں بارہویں جماعت کے عبد اللہ کی ٹیم ونر رہی ۔ اس موقع پر پر نسپل سمیت دیگر پروفیسرز اور لکچررز نے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button