اہم ترینعوامی مسائل

ہنزہ: عید میلادالنبی اور ہزہانس پرنس کریم آغاخان کے دورے کے موقعے پر بھی ہنزہ بجلی سے محروم، 2 میگاواٹ جنریٹر کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے

ہنزہ(اسلم شاہ) ہنزہ عید میلادالنبی اور ہزہانس پرنس کریم آغاخان کے دورے کے موقعے پر بھی اندھیروں میں۔ جلد از جلد ہنزہ میں 2 میگاواٹ کے جنریٹر کی تنصیب کی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ

پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ فدا کریم کا میڈیا کے نمائندوں سےخصوصی بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر گلگت بلتستان کے گھر میں تین سیٹیں ہونے کے باوجود ہنزہ کو عید میلادالنبی اور ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے ہنزہ کے دورے کے موقع پر اندھیروں میں دھکیلا گیا ہے۔ ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے ہنزہ کا دورہ نزدیک ہے اورحکومت کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ہنزہ کو بجلی کا شدید بحران کا سامنا ہے۔ لوگو ں نے ان خوشی کے ایام میں اپنے مدد آپ کے تحت پورے گلی محلے ،بازار ،اور رہائشی مکانات کو برقی قمموں سے سجایا ہے مگر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے جنریٹر چلانے پر مجبور ہیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنزہ میں بجلی کی اس کمی کو دور کرنے کے لیے جلد ازجلد ایک ایک میگاواٹ کے دو جنریٹرز نصب کئے جا ئے تاکہ ہنزہ کو اس خوشی کے موقع پر اندھیروں سے نکالا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button