صحت

معرفی فاونڈیشن کی جانب سے مہیا کردہ دو کروڑ مالیت کی ادویات ڈسٹرکٹ ہسپتال چلاس کے حوالے

چلاس(شہا ب الدین غوری سے)معروفی فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس کے لئے دوکروڑ روپے ادویات کا عطیہ کردیا گیا اس حوالے سے ایک اہم تقریب ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس میں منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشین حاجی حیدر خان تھے جبکہ میر محفل صوبائی وزیر اطلاعات اقبال حسن اور صدر محفل ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی عمران ندیم تھے

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی حیدر خان نے کہا کہ دیامر ایک پرامن ضلع ہے مہمان نوازی اپنی مخصوص روایات کی وجہ سے گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی نسبت ایک الگ مقام رکھتا ہے بعض لوگ دیامر کو اس انداز میں دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں کہ یہ دنیا کا سب سے خطرناک ضلع ہے لیکن حقیقت ایسا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ اپنی ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے دیامر کو نو گو ایریا گردان کر چلاس آنا نہیں چاہتے ہیں حالانکہ اگر کسی محکمے میں کمانے کا موقع کسی بھی فرد کو مل جاتا ہے تو وہ فورا پہنچ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جی بی کے تمام اضلاع کے عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ چلاس سمیت داریل تانگیر جائیں اگر کوئی بھی مسلہ پیش آیا تو میں زمہ دار ہوں انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات وقت کی ضرورت ہے اور تمام اضلاع کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل کر امن و محبت کو فروغ دیں ۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان اقبال حسن نے کہا ہے کہ ضلع دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے ۔یہاں امن ہو گا تو پورے جی بی میں امن قائم ہو گا ۔ گلگت بلتستان کی ترقی امن میں پو شیدہ ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ دیامر کے لو گ بلتستان آئیں اور بلتستان کے لوگ دیامر آئیں تاکہ غلط فہمیاں ختم ہوں اور محبتیں پروان چڑھیں ۔انہوں نے کہا معرفی فاؤنڈیشن نے جس کارواں کی بنیاد رکھی ہے انشاء اللہ اس کارواں کو جاری رکھا جائیگا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ میں ہمیشہ دیامر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں کئی مرتبہ دیامر آیا اپنائیت اور محبت ملی اور میں دیامر کے عوام کی محبت کو ہمیشہ بانٹ رہا ہوں معرفی فاؤنڈیشن کے جنرل منیجر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معرفی فاؤنڈیشن کسی مخصوص علاقہ یا مذہب کے لئے کام نہیں کرتا بلکہ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے معرفی فاؤنڈیشن کے روح رواں افضل شگری نے کہا کہ اب کی بار تمام ادیات دیامر کو دے جس پر ہم نے فوری عملدرآمد کیا انہوں نے کہا کہ معرفی فاؤنڈیشن نے ڈیڑھ کروڑ سے دو کروڑ روپے کی ادویات ڈی ایچ کیو کو حوالہ کررہی ہے انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کئے جائینگے

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبدلاحد نے معرفی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی معرفی فاؤنڈیشن اسپتال کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں مریضوں کا رش زیادہ ہوتا ہے شاہراہ قراقرم پرہونے والے حادثات ،اور کوہستان سے جگلوٹ تک واحداسپتال ہونے کی وجہ ٹراما سنٹر کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جی بی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے اسپتال کے مسائل کم ہوئے ہیں

اسپتال میں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی دیامر محمدافضل خان نے سرانجاد دئیے۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button