تعلیم

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلباء، گلگت میں ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر میر احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

گلگت : گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلباء، گلگت کے زیر انتظام ڈائریکٹر ایجوکشن (کالجز) گلگت بلتستان پرو فیسر میر احمدخان صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پرو فیسر میر احمدخان سمیت ڈی ڈی کالجز جمشید علی صاحب، پروفیسرز ایسو سی ایشن کے صدر راحت شاہ صاحب، کالج کے پرنسپل پروفیسر اشرف ملک صاحب، فکلیٹی ممبرز اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو فیسر میر احمدخان صاحب نے کالج کے منتظمین کا اُن کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں علم کے حصول، نظم و ضبط اور انسا نیت کی خدمت پر صرف کریں۔ پرو فیسر میر احمدخان صاحب نے کالج کے فکلیٹی ممبرز کی صلاحیتوں اور فرض شناصی کی تعریف کرتے ہوا کہا کہ یہ فکلیٹی گلگت بلتستان کے با صلاحیت اور قابل اساتذہ پر مشتمل ہے جنھوں نے بے تحاشہ مسائل کے باوجود اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کالج کے جملہ مسائل کے جلد حل کی بھی نوید سنائی۔

اس موقع پرکالج کے پرنسپل پروفیسر اشرف ملک صاحب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرو فیسر میر احمدخان صاحب کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے بحیثیتِ لیکچرر، پروفیسر، پرنسپل اور ڈائریکٹر ہمیشہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لئے وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرز ایسو سی ایشن کے صدر راحت شاہ صاحب نے کہا کہ ڈائریکٹر صاحب کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، اس دوران ہم نے انہیں ایک بہترین منتظم پایا ہے۔ صدر صاحب نے مذید کہا کہ ڈائریکٹر صاحب اور ہم سب کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے انہیں انکوائری کمیٹی کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سونپیں، جسے انہوں نے بڑے جرا ء ت اور احسن طریقے سے انجام دیا۔

تقریب میں پروفیسر انور علی جمیل نے کلام پیش کیا جبکہ کالج کے طلباء احمد حسین، کریم الدین اور محمد امین نے بالترتیب تلاوت کلامِ پاک، نعت شریف اور نظم پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض لیکچرر اشتیاق احمد یادؔ نے انجام دیئے۔ بعد اذاں پرو فیسر میر احمدخان صاحب کو کالج کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔ ظہرانے کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button