عوامی مسائل

شینبر تحصیل کے آٹھ دیہات میں‌آوارہ کتوں کا راج، عوام، مال مویشی غیر محفوظ

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر تحصیل شینبر سٹی ایریاء سمیت تمام بڑی ۸دیہاتوں میں کتوں کا راج ،عوام کی جان و مال دونوں ہی غیر محفوظ ۔ کتوں کی آوارگی کے سبب ، انسانی جان ، فصلوں سے کھڑے کوئی کھیت محفوظ ہیں اور نہ ہی پالتومال مویشوں کی جان محفوظ ہے ایک اندازے کے مطابق اب تک کتوں کی وجہ سے درجنوں مال مویشی ہلاک ،کئی بچے اور خواتین آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی اور کھیتوں میں کھڑی آلو ، اناج ،سبزیوں اور دیگر قیمتی فصلوں کو تباہ و برباد ہو چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مین ٹاؤن ایریاء نگر اور اسکے مضافات میں مختلف وادیوں میںآوارہ کتوں کے برمار سے عوام کی جان مال واملاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ عوامی وفود کا میڈیا ء نمائندوں کو اپنے اپنے علاقوں میں کتوں سے متاثر ہونے والے افراد اور دیگر املاک کے بارے میں تفصیلات بتایا اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام اذان ہوتے ہی کتوں کے مختلف گروپس مین کرشل ایریاء ، گلی محلوں اور کھلے عام کھیتوں میں بوکنا اور دندناناشروع ہو جاتے ہیں اور ایک یا دو کی تعداد میں سامنے آنے والے افراد پر حملہ آور ہوتے ہیں، بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہونے والے یا کتوں کامقابلہ کرنے والے افرادخود کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن اکثر افراد کو کاٹتے ہیں ۔ اگر کسی فرد کا پالتو جانور کھیت کھلیان یا باغیچے میں کتوں کو نظر آئے تو کتوں کا پورا گینگ اس پر حملہ آور ہو کر اسے جان سے مار دیتے ہیں ۔ اگر کچھ نہ ملے تو کھلے کھیتوں میں کھڑی فصلوں میں اچھل کود شروع کرتے ہیں جس سے کھیت میں کھڑی فصل مکمل تباہ ہو جاتی ہے ۔ خدشہ ہے کہ فصلوں اورمال مویشی کے ضایع ہوجانے سے علاقے میں عوام کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ۔ اس سلسلے میں عوام نے بلدیہ نگر اور ضلع کونسل کے اہلکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کتے مار مہم شروع کئی جائے تاکہ مذکورہ نقصانات میں اضافہ نہ ہوسکے اور عوام کی جان مال آوارہ کتوں کے اثر سے محفوظ رہ سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button