گلگت بلتستان

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے ضلع ہنزہ کے وادی شمشال میں موبائل فون سروس کا آغاز کردیا

شمشال ہنزہ ( اجلال حسین )آج کا دن نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ ضلع ہنزہ کے دور افتادہ علاقے، فخر پاکستان ثمینہ بیگ کے آبائی گاوں، شمشال میں بسنے والے افراد کے لئے بھی مسرت کا باعث ہے۔ آپ کے علاقے میں پاک فوج کے ادارے ایس سی او نے موبائل سروس کا آغاز کیا اور آپ کے دیرینہ مطالبہ پوری کر کے آپ کے آسانیاں پیدا کیں۔ ہم فخر پاکستان ثمینہ بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو SCO کی اعزازی سفیر بنی ہے۔ ثمینہ بیگ نے عوام شمشال کے لئے ایس کام سروس کا مطالبہ کیا تھا ہمیں خوشی ہے کہ آج عوام شمشال اور ثمینہ بیگ کا خواب پورا ہوا۔

ان خیالات کا اظہار ہنزہ کے دُورافتادہ گاوں شمشال میں ایس کام موبائل سروس کے افتتاحی عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل عامر محمد عظیم باجوہ نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او گلگت بلتستان کے حکام اور نوجوانوں نے ہماری ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت ہی کم عرصہ اور سردی کے ایام میں نامساعد حالت کے باوجود اس پروجیکٹ کو کامیاب کرتے ہوئے اج عوام کو ایس کام کی سہولت سے نوازہ۔

میجر جنرل عامر عظیم باجوہ ہلال امتیاز ملٹری نے مزید کہا کہ ایس سی او کا قیام جولائی 1976ء میں نامساعد حالات میں عمل میں آیا۔ اس وقت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں محدود وسائل کے باوجود اس ادارے نے ٹیلی فون کی بنیادی سہولیات عوام کو مہیا کیں۔ آج شمشال میں ایس سی او کا 106 واں جی ایس ایم ٹاور نصب کرتے ہے ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے۔

انہوں نے پاک چائینہ فائبر اپٹک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کو مکمل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے اور اس منصوبے سے نہ صر ف پاکستان ، بلکہ شمشال سمیت گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقے کے عوام استفادہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام شمشال کے لئے FCNAکے اشتراک سے تعلیم ، صحت اور خواتین کی ترقی میں آپ کے مطالبات کے روشنی میں شانہ بشانہ آئندہ بھی کام کرینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ثاقف محمود ملک فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہنزہ کے عوام نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے لئے ایک رول ماڈل عوام ہیں، چاہیے وہ تعلیمی میدان ہو یا صحت کے منصوبے، یہ علاقہ پاکستان کے مختلف حصوں کے لئے ایک مثال ہیں۔ جس کازندہ ثبوت فاتح ماونٹ ایورسٹ ثمینہ بیگ ہے۔ آج پہلی دفعہ اس علاقے میں انے کا مجھے موقع ملا اور اس تقریب میں شریک خواتین وحضرات ہیں جو کہ دور افتادہ اور پسماندہعلاقہ ہونے کے باوجود ان کے رہن سہن اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے عوام بہت آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل ہنزہ سے شمشال بھی دور افتادہ گاوں ہیں جہاں پر ایس سی او نے جس طریقے سے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا سے ملنے کے لئے ایس کام کی سروس کا آغاز کیا قابل سائش ہیں۔ اور ہم سلام پیش کرتے ہین ایس سی او کے حکام کو جنہوں نے خنجراب سے لیکر شتیال تک ، غذر سے لیکر ضلع ہنزہ کے دور افتادہ گاوں شمشال تک کمنیکیشن کے نظام میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ بہت شمشال کے عوام کی مشکلات کومد نظر رکھتے ہوئے بچوں کے لئے کمپیوٹر لیب کا مکمل سیٹ آپ کے ساتھ خواتین کے لئے کسی بھی ہنز سکھانے کا ایک مرکز قائم کرنے کے علاوہ شمشال روڈ کی مرمت ہو یا توسیع FCNAگلگت بلتستان ہر سطح پر عوام کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دلاتا ہیں۔

میجر جنرل ثاقف محمود ملک نے تقریب کی وساطت سے نہ صرف عوام ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بسنے والے اسماعیلی فرقے کو ہز ہائی نس پرنس کریم آغاخان کی 80ویں یوم ولادت کے سالگرہ کے موقع پرمبارکباد پیش کی ۔

فخر پاکستان SCOکے اعزازی سفیر ثمینہ بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید DG SCOمیجر جنرل اورفورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مخاطب ہوتے ہوئے شمشال کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اپ کو اندازہ نہیں ہے کہ شمشال کے مرد ، خواتین اور بچہ بچہ کتنا خوش ہیں اج جو کام ہوا ہے جو ہمارے آباو اجداد اس پر سوچتے بھی نہی ں تھے کہ شمشال جیسا دور افتادہ گاوں میں گھر بیٹھے دنیا سے بات چیت کرینگے ہم اللہ کا شکر گزار ہے جس کے بعد۔۔۔ فخر پاکستان ثمینہ بیگ نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاک فوج پر فخر کرتے ہین جنہوں نے ملکی و غیر ملکی حالت کو جرات اور بہادی کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہیں جن کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر ررکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

اس موقعے پر اسماعیلی ریجنل کونسل برائے ہنزہ کے صدر شریف خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت دنیا ایک عالمی گاوں کی شکل اختیار کر چکی ہے اور جدید مواصلاتی نظام ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اس پس مںظر میں پاک فوج کے ادارے ایس سی او نے شمشال کے عوام کو موبائل فون کی سہولت فراہم کرکے عوام کا اہم مطالبہ اور خواب پورا کیا ہے، جس کے لئے ہم شکر گزار ہیں۔ پاک فوج کے نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف دیگر شعبہ جات میں عوام کی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر عوامِ ہنزہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بذریعہ میڈیا گزشتہ کئی مہینوں سے ہنزہ میں کیڈیٹ کالج کے قیام کی بات چیت چل رہی ہے جس کے لئے ہم پاک فوج کے انتہائی مشکور ہیں۔ کیڈٹ کالج کے قیام میں عوام ہنزہ ہر طرح کا تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے پاک فوج سے التماس کی کہ شمشال روڑ، جو موسمی تغیرات کی زد میں رہتا ہے، کی مرمت اور بہتری کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب کے اختتام پر اسماعیلی لوکل کونسل کے صدر شاہین خان نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جنہوں نے نہ صرف ایس کام سروس کا آغاز کیا بلکہ 2005سے قبل جب شمشال لنک روڈ نہیں تھا اس وقت بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر علاقے کے عوام کی ذمینداری کے لئے ٹریکٹر، تریشل مشین کے علاوہ لنک روڈ کی تعم،یر میں ببی اہم کردار ادا کیا ہیں۔ جبکہ اج ایس کام کی سروس کے آغاز نے علاقے کے عوام کو بڑی خوشی دی ہیں اور علاقے کی عوام پاک فوج کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ ایس کام سروس سے علاقے کے عوام ہر سطح پر خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہر چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے سنٹرل ہنزہ یا گلمت جانے کے لئے مجبور تھے۔ آج ایس سی او کی بدولت عوام کی مشکلات میں کمی ہو چکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button