شعر و ادب

’’تاریخ سادات خراسان و بدخشاں ‘‘نامی کتاب کی تقریب رونمائی منعقد

گلگت(خبرنگارخصوصی)معروف مذہبی سکالر الواعظ فداعلی ایثار نے کہا ہے کہ عزت اور توقیر کے لئے کردار کی ضرورت ہے ،سادات خاندان نے گلگت بلتستان میں دین اسلام کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی خدمات کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ہے ۔

ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں الواعظ فداعلی ایثار نے سید حسین شاہ کاظمی کی تصنیف ’’تاریخ سادات خراسان و بدخشاں ‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشکل ترین وادیوں میں دعوات اسلام دینے اور اسلام کی سربلندی میں مرکزی کردار اد کیا ہے ۔آج بھی یہ خاندان اسماعیلی کمیونٹی سمیت پورے گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خاندان کی عزت اور احترام میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر نعیم اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کتاب ترتیب دینے پر تمام اسماعیلی بھائیوں اور بہنوں کی جانب سے مصنف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے فرمان کے نقطہ نظر سے انہوں نے کتاب مرتب کرکے وقت اور علم کا فکری نذرانہ پیش کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیر مدد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید حسین شاہ کاظمی نے مشکلات اور مصائب برداشت کرکے اس کتاب کو ترتیب دے کر آنے والے نسل کے لئے ایک بڑا مواد فراہم کیا ہے اور آنے والے نسلوں اور اس خطہ کے عوام کی اصلاح کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔

کتاب کے مصنف سید حسین شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 13سال کی محنت اور افغانستان ،چترال اور دیگر ممالک سے موداکھٹا کرکے اس کتاب کو ترتیب دی ہے اور اس کا اگلا ایڈیشن بھی بہت جلد منظر عام پر آجائے گا جس میں پورے گلگت بلتستان اور چترال کے سادات فیملی کی تاریخ مرتب کی جائے گی ۔

اس تقریب سے مذہبی سکالر ڈاکٹر عزیز دینار ،الواعظ نیک عالم شاہ ،جہانگیر صدر لوکل کونسل چٹورکھنڈ،سینئر سکالر سید شفاء جان ،عالجہ امیر شاہ ،سٹیٹ ایجنٹ ابراہیم شاہ ،سید غلام محمد سابقہ صدر لوکل کونسل یاسین اور سید مظفر علی شاہ صدر لوکل کونسل گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب نہیں ہے بلکہ اس مقدس مہینے میں اس خطہ میں اسلام کی روشنی پھیلانے والے سادات فیملی کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

کتاب کی تقریب رونمائی میں سادات فیملی اور دیگر شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدد میں شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button