متفرق

وادی تانگیر کا رہائشی طالبعلم خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی میں زیرِ علاج ہے، مدد کی اپیل

گلگت(عمرفاروق فاروقی )ضلع دیامر کی تحصیل تانگیر کے علاقہ درکلی سے تعلق رکھنے والا غریب طالب علم فضل کریم ولد میر بادشاہ گزشتہ ۴ ماہ سے بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور آج کل راولپنڈی سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ فضل کریم ایف ایس سی کا طالب علم ہیں اور ابیٹ آباد کے ایک مقامی کالج میں انکھوں میں مستقبل کی اُمید لیئے علم کی پیاس بجھا رہے تھے کہ آچانک فضل کریم ایک جان لیوہ بیماری کا شکار ہوئے۔طالب علم فضل کریم کو کالج سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تو ڈاکٹروں نے مہلک بیماری بلڈ کینسر کی تشخیص کی،بلڈ کینسرکی خبر سنتے ہی غریب والدین پر قیامت سی ٹوٹ پڑی۔

طالب علم فضل کریم کے رشتہ داروں نے ان کے علاج و معالجے کیلئے اپنی بساط کے مطابق مالی تعاون کیا ۔طالب علم فضل کریم کی والدہ بچپن میں انتقال ہوچکی ہیں اور دو ہفتے پہلے ان کے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ۔والدین کے سایہ شفقت سے محروم طالب علم فضل کریم کی علاج و معالجہ کیلئے ان کے چچا صباح خان نے گھر کی تمام جمع پونجی بیچ کر بھتیجے کی زندگی بچانے کیلئے ہر قسم کی تگ ودو کررہے ہیں ۔لیکن بلڈ کینسر جیسی موزی مرض کی علاج کیلئے کروڑں روپے کی ضرورت ہے۔

فضل کریم کے چچا صباح خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اپنے پاس جو کچھ تھا بھتیجے کی علاج و معالجہ پر خرچ کر دیا اب جیب میں کچھ نہیں رہا ہے،بھتیجے کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان ،فورس کمانڈر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے وہ ان کے غریب بھتیجے کی علاج کیلئے سرکاری سطح پر کوئی مالی تعاون اور علاج کروانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ،تاکہ میرے بھتیجے کی علاج و معالجہ ہوسکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button