خبریں

یاسین کے دور افتادہ علاقے درکوت تک زیرِ زمین بجلی کی ترسیل کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، مشیر خوراک غلام محمد

یاسین (معراج علی عباسی ) مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے کہاہے کہ محکمہ برقیات غذر نے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ یاسین کے بالائی گاوں درکوت تک کامیابی کے ساتھ تین کلومیٹرانڈرگراونڈبجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا منصوبہ چھہ ماہ میں مکمل کردیا ہے۔  درکوت کے لیے زیرزمین بجلی کی ترسیل شروع کرنے پرمحکمہ برقیات غذر کے ایکسین شیربازخان اور سائیٹ انجئنیرراجہ مہدی حسن اور ٹھیکیدار مبارکبادکے ،مستحق ہیں۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ محکمہ برقیات غذر کی جانب سے بجلی کی زیرزمین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا یہ منصوبہ گلگت بلتستان میں میں اپنے نوعیت کا پہلاپراجیکٹ ہے جس کی کامیابی پر محکمہ برقیات غذر خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ محکمہ برقیات غذر نے مختصرعرصے میں دو کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے اس اہم منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔
مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے زیرزمین ٹرانسمیشن لائن کو درکوت کے ساتھ منسلک کرکے کے موقع پر منصوبے کا دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر غلام محمد ے کہا کہ درکوت کے عوام قدرتی آفادات کے زد میں ہونے کی وجہ سے ایک عرصے سے بجلی کی لائینوں کی ٹوت پھوٹ اور بجلی کی بندش سے پریشان تھے اور اپ عوام درکوت کی مشکلات دورہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ درکوت یاسین کے مقام پر بچھائی جانے والی زیرزمین بجلی کی ٹرانسمیشن لائن گلگت بلتستان میں پہلا منفرد منصوبہ ہے ۔اس منصوبے کی کامیاب تجربے کے بعد قوی امکان ہے کہ گلگت بلتستان کے دیگرعلاقے جو قدرتی افات کے زد میں ہے وہ بھی اس قسم کے منصوبے سے مستفدہونگے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button