بلاگز

گلگت بلتستان ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کا مستقبل

محمد خان طورمیکی

یوں تو پاکستان کے لئے ہر صوبے کی اپنی اہمیت ہے لیکن گلگت بلتستان کی اہمیت باقی صوبوں کی نسبت کچھ خاص ہیں۔گلگت بلتستان پاکستان کے شمال میں 28126کلو میٹر پر پھیلے دنیا کی بلندوبالا چوٹیوں،پہاڑی سلسلوں،گلیشرز اور پاکستان کے سب سے بڑا دریادریائے سندھ کی واحد گزرگاہ ہے جو کہ اس خطے سے گزر کر ملک کے ہزاروں لاکھوں ایکڑ بنجر زمینوں کو سیراب کرتاہے اورپورا ملک سکھ کی سانس لیتاہے،اس سرزمین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سر زمین 3ایٹمی طاقت چائنہ ،بھارت اور پاکستان کے درمیان میں واقع ہے اس وجہ سے اہل نظر اس خطے کو پوری دنیاکا محفوظ ترین خطہ تصور کرتے ہیں استور کے مقام پریہ خطہ وخیان باڈر کے ذریعے پاکستان کو تیل و گیس کی دولت سے مالا مال وسطی ایشاء کے ملک تاجکستان سے ملاتا ہے نیز یہ خطہ چائنہ اور پاکستان کے ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری دوستی کو بھی قائم رکھنے کا واحد ذریعہ ہے ،اس خطے کی اہمیت اس وقت تیزی سے بڑھنے لگی جب دنیائے عالم کے بیچ سرد جنگ کے بعد اقتصادی جنگ کی صورت میں ایک اورجنگ چھیڑنے لگی ،اور ہر ملک اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنے اور دنیا کو تسخیر کرنے کے لئے موزوں لیکن نہا یت اہم خطے تلاش کرنے لگے۔ ایسے میں قدرت ایک بار پھر ملک عزیزپاکستان پر مہربان ہوگئے اور گلگت بلتستان کو اس جنگ کے لئے موزوں خطہ قرار دیا،اقتصا دیات کی اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے حکومت پاکستان اور حکومت چائنہ نے ایک میگاپروجیکٹ کا افتتاح کیا جس کو سی پیک کا نام دیا،اس سی پیک کے تحت ملک میں ترقیاتی کاموں کا ایک تا ریخی دور شروع ہورہا ہے جس کے ذریعے ملک کے تمام صوبے مستفید ہونگے۔

لیکن اس میگا پروجیکٹ میں گیٹ وے کا درجہ رکھنے والاواحد خطہ گلگت بلتستان کو سی پیک کے کسی بھی پروجیکٹ سے محروم رکھ کر نہ صرف حکومت یہاں کے باشندوں کی احساس محرومی میں مزیداضافہ کر رہا ہے بلکہ اس خطے کی سالمیت پر ہمارا ازلی دشمن بھارت کو بھی انگلی اٹھانے کا موقع دے رہا ہے ،اگر چہ یہاں کے باشندے پاکستان سے حد سے ذیادہ محبت کرتے لیکن حقوق سے محر م رکھنے کی وجہ سے شدید خدشہ ہے کہ کہیں اس خطے کے باشندوں کوہمارے اندرونی و بیرونی دشمن بلوچستان کے لوگوں کی طرح ملک عزیز کے خلاف صف آراء نہ کر دے ،اس لئے بحثیت طالب علم حکومت وقت سے التجا ہے کہ اس خطے کے باشندوں کی احساس محرومی کا ازالہ کرتے ہوئے سی پیک کا کوئی پروجیکٹ گلگت بلتستان کے بھی نام کردیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button