تعلیم

کھرمنگ : ہائی سکول کھرمنگ میں تقسیم اسناد و ایوارڈ کانفرنس کا انعقاد

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) ہائی سکول کھرمنگ میں تقسیم اسناد و ایوارڈ کانفرنس منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان حاجی بابر خان تھے جبکہ ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کھرمنگ غلام محمد حیدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر شگر حاجی محمد نذیر شگری ، ڈپٹی ڈائریکٹر مانٹیرنگ جی ایم ناصری ڈی ڈی اوز ہیڈ ماسٹر صاحبان اور عمائدین و والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کیں تقریب تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ہائی سکول کھرمنگ کے طلبا نے ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئے جسے حاضرین نے خوب داد دیں اور تمام طلبا اور اساتذہ نے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ نذیر شگری کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہید ماسٹر ہائی سکول کھرمنگ سید محمد آغا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس کے بعد محکمہ تعلیم کھرمنگ کی طرفسے ویلکم سپیچ پیش کرتے ہوئے انسپکٹر سکولز غلام محمد حامدی نے کہا کہ محکمہ تعلیم ہر سال طلباء اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہنے کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد کرواتے ہیں اس کانفرنس کی شروعات محمد نذیر شگری نے پچھلے سال سے کی تھی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گانذیر شگری نے اس طرح کے بہت سارے کارنامے محکمے تعلیم کھرمنگ کا ہیڈ کے طور پر سر انجام دیا ہے جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہے تقریب سے خطاب میں سابق ڈپٹی دائریکٹر محمد نذیر شگری نے کہا کہ ہم نے تقسیم اسناد و ایوارڈ کا سلسلہ پچھلے سال سے شروع کیا تھا تاکہ اساتذہ اور طلبا کو ان کی بہترین کارکردگی کا تھوڑا صلہ مل سکے اور کھرمنگ میں کوالٹی ایجوکیشن بحالی کے لئے کام کیا اور لوگوں اور والدین نے تعاون کے ساتھ عزت بھی دیں جسے تا حات یاد رکھا جائے گا ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ غلام محمد حیدری نے کہا کہ اچھے کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو انعام ملنا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ ریزلٹ خراب لانے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بہترین نتائج کے لئے سزا و جزاء کا نظام رائج ہونا چاہیے انہوں نے ایک مرتبہ پھر متنبہ کیا کہ سکولوں میں کام کے بغیر نمبر داری دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ شکنی کرینگے اور کہا کہ اساتذہ کو سیاست اقرباء پروری سے دور رکھا جائے گا اور امتحان تک تمام اساتذہ کرام کو کسی قسم کی کوئی چھٹی نہیں ملے گی خطبہ صدارت دیتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن حاجی بابر خان نے تقسیم ایوارڈ پروگرام میں ایوارڈز لینے والے اساتذہ اور طلبا کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح اپنی کارکردگیوں کے زریعے خود کو منوانے کے لئے ہر وقت تیار رہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ کلاسوں میں محنت اور لگن سے بچوں کو پڑھائے اور کہا کہ جو اساتذہ اس سال ایوارڈ کے مستحق نہیں ٹھہرے ہیں وہ آئندہ اس مقام پر پہنچنے کے لئے کوشش کریں جبکہ اساتذہ کو فرش شناس ہونا چاہیے تاکہ بچوں کو اچھے پڑھا سکے اور ہر قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے کیونکہ مراعات اور تنخواہ سب سے زیادہ اساتذہ لیتے ہیں لیکن پڑھائی کے بجائے اپنے قریبی اور من پسند جگہوں پر ڈیوٹی دینے کے دھرپے ہیں لیکن اب اساتذہ کی ٹرانسفر اور پوسٹینگ کارکردگی کی بنیا د پر ہوگی آخر میں انہوں نے بھی نذیر شگری کی کارکردگی کو سراہا ۔ آخر میں تقسیم اسناد کا سلسلہ شروع ہوا جس میں اعلان کے مطابق بہترین سکول کا اعزاز گرلز مڈل سکول گمنگو کو ملا اور ہائی سکول مہدی آباد نے جماعت نہم دہم ہشتم ششم کا ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن ایوارڈ حاصل کئے جبکہ اسی سکول کے کاچو زوالفقار علی نے آٹھویں جماعت بلتستان لیول پر دوسری پوزیشن ایوارڈ اور ۱10000 کا کیش پرائز بھی حاصل کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button