عبدالرزاق ترقیابی کے بعد سیکریٹری قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بن گئے

گلگت (پ ر) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری عبدالرزاق ترقیاب ہو کر سیکریٹری بن گئے۔ سپیکر فدا ناشاد نے ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ موجودہ سیکریٹری عبداللہ خان 20 مارچ کو مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد فرائض سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ نئے ترقی پانے والے افسر کا تعلق استور ہے۔ اس سے قبل بھی وہ اہم عہدوں پر مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments