تعلیم

فیصل آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے دو طلبا کا اعزاز

فیصل آباد ( سعید جان ) ضلع ہنزہ کے علاقے گوجال سے تعلق رکھنے والے دو طالبعلموں نے اپنے شعبوں میں نمایاں نمبر حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طالبعلم شبیراحمد نے بی ٹیک (الیکٹرونکس) کے شعبے میں کانسی کا تمغہ، جبکہ اسی یونیورسٹی میں بی ٹیک (سول انجینئرنگ) کے شعبے کے طالبعلم سردار علی نے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔

شبیر احمد کا تعلق وادی چپورسن، جبکہ سردار علی کا تعلق مورخون سے ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں اور معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کے لئے تکنیکی تکنیکی شعبوں میں اسناد اور مہارت رکھنے والے نوجوانوں کے لئے بہت اچھے مواقعے موجود ہیں۔ طالبعلموں کو چاہیے کہ ان شعبہ جات کی طرف توجہ دیں اور پوری محنت سے مہارتوں میں اضافہ کریں تاکہ ایک بہتر مستقبل کی امید پیدا ہوسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button