کھیل

خیبر پختونخواہ ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں چترال کے کھلاڑی چھا گئے، تینوں ٹائٹل چترالی کھلاڑیوں کے نام

پشاور(نادرخواجہ سے)ٹیبل ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار فہد خواجہ چترالی اور نمرہ رحمان چترالی نے دونوں ٹائٹل اپنے نام کرلئے جبکہ معذور کھلاڑی الطاف حسین چترالی نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق فہد خواجہ چترالی اور نمرہ رحمان چترالی نے9 ویں این بی پی ماسٹرز خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی‘گزشتہ روز چیمپئن شپ کا فائنل قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کے ایرینہ ہال میں ہوا‘ چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے سو سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی‘گزشتہ روز فائنل کے موقع پر این بی پی کے ریجنل سربراہ محمد وسیم اختر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وسپورٹس آفیسر نیشنل بنک راجہ باسط کمال ، اے آر ڈی کی صدر میڈم انجم انور ‘سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘سیکرٹری اولمپک ذوالفقار بٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اﷲ خان، نوید خان ‘صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر اعوان، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب صدیق سینیر جرنلسٹ نادرخواجہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون اور صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی مقابلوں میں گزشتہ روز انٹرنیشنل پلیئر فہد خواجہ نے کوہاٹ کے سیدعبیدص شاہ کو ایک کے مقابلے میں چار گیمز سے شکست دی ‘گرلز مقابلوں میں نمرہ رحمان نے کائنات کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز اسے ہرا دیا ‘بوائز میں فہد خواجہ نے پہلی ‘سیدعبید شاہ نے دوسری جبکہ شاہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز میں نمرہ رحمان چترالی نے پہلی ‘کائنات نے دوسری جبکہ اقراء رحمان چترالی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘جونیئر مقابلوں میں پشاور کے فضل نے پہلی ‘کوہاٹ کے احسن نے دوسری جبکہ گرلز مقابلوں میں حبیبہ نے پہلی اور زینتہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی‘معذور کھلاڑیوں کے مقابلوں میں الطاف چترالی نے پہلی ‘عبداللہ نے دوسری جبکہ ابراہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘شیخ آباد سکول کی بچیوں نے پی ٹی شو پیش کیا ‘آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button