متفرق

دیامر کیمپس کے حوالے سے لگائے گئے الزامات سختی سے مسترد کرتاہوں: گورنر میر غضنفر علیخان

گلگت( پ ر)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے صوبائی وزیر زراعت حاجی جانبا ز خان ، وزیر ترقی نسواں ثوبیہ مقدم اور ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس کے حوالے سے ان پر لگائے گئے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھی گلگت بلتستان کا ایک ضلع ہے اور دیامر سے اتنی ہی ہمدردی اور محبت ہے جتنی دوسرے اضلاع سے ہے۔ ضلع دیامر کے ساتھ میرے پشتنی تعلقات اور رشتہ داریاں بھی ہیں میں دیامر کو دوسرے اضلاع سے آگے رکھ سکتا ہوں لیکن کم نہیں۔ میں شروع سے ہی گلگت بلتستان میں ایک غیر متنازعہ شخصیت رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے دیامر کے لئے خصوصی ایجوکیشن پیکج کی سفارش کروں گا اور پر امید ہوں کہ اس پیکج کا جلد اعلان بھی ہوجائیگا انہوں نے دیامر میں کے آئی یو کیمپس کے حوالے سے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھیجے گئے لیٹر میں دیامر اور غذر کے کیمپسز کا زکر موجود ہے۔ وزیراعظم نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 13کیمپسز کا اعلان کیا ہے جس میں دیامر کیمپس بھی موجود ہے جس کا بجٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو مل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد دیامر کے ممبران اسمبلی ، سیکریٹری ایجوکیشن اور وائس چانسلر کے یو آئی کے ساتھ خصوصی میٹنگ کروں گا جس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیونیورسٹی کے دیامر میں کیمپس کے حوالے سے گفت و شنید کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مجھے زاتی طور پر اس بات کا احساس ہے کہ دیامر گلگت بلتستان کا سب سے پسماندہ ضلع ہے اور کے آئی یو کے دیامر کیمپس کا زکر پہلے موجود نہیں تھا جبکہ ہنزہ کیمپس کے حوالے سے وزیراعظم نے الیکشن سے قبل اعلان کیا تھا میں نے گورنر بننے کے بعد ہنزہ کیمپس کے ساتھ ساتھ دیامر کیمپس اور غذر کیمپس دونوں کے حوالے سے جدوجہد کی ہے جس کی وجہ سے آج غذر اور دیامر کیمپس کی منظوری مل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی تعلیم دوست پالیسیوں کی وجہ سے مستقبل قریب میں گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے اور معیاری تعلیم عام ہوجائے گی جس سے یہاں کے غریب عوام استفادہ کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام غیور اور محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی سالمیت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا دیامر کے عوام امن پسند لوگ ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button