صحت

سردیاں بڑھتے ہی تحصیل گوجال میں صحت کے مسائل کا انبار لگ گیا، کوئی سرکاری ڈاکٹر موجود نہیں

گلگت( سٹاف رپورٹر) ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال میں سردی اپنے عروج پر ہونے سے موسمی بیماریوں میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تحصیل گوجال میں سہولیات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو اپنے علاج کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ تحصیل گوجال کے مکین ایوب شاہ، غلام باقر، شاید کریم اور میر باز علی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ کئی عر صے سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلمت میں ڈاکٹر اور ادویات کی شدید قلت پید ا ہو گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایک ڈاکٹر تعینات تھا جس کو بھی بلاوجہ وہاں سے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے علاج معالج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت ہے۔ سر در د کی دوا بھی ہسپتال کے سٹور میں موجود نہیں ہے۔ عوام کو ادویات کے لئے پرائیویٹ میڈیکل سٹور کا رُخ کر نا پڑ رہا ہے۔ اُنہوں نے گورنر گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی میں عوامی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقنیی بنایا جائے اور ہسپتال میں ادویات فراہم کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button