گلگت بلتستان

شگر : حکومت جان بوجھ کر ضلع شگر کی تعمیر وترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے: سید طہٰ الموسوی

شگر(نامہ نگار) معروف عالم دین سید طہٰ الموسوی نے کہا ہے کہ شگر کی تعمیر و ترقی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔ شگر کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی نے شگر کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع شگر کی تعمیر وترقی کے خواہاں نہیں ہے اس لئے جان بوجھ کر شگر کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک سال کے اندر 3ڈپٹی کمشنر کے تبادلے سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت ضلع شگر کی تعمیرو ترقی کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے شگر کو بحالت مجبوری ضلع کا درجہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ڈی سی ڈاکٹر فہد ممتاز کا تبادلہ علاقہ شگر کے ساتھ سنگین مذاق ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی ڈاکٹر فہد ممتاز علاقہ شگر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور وہ شگر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے کے خواہاں تھے جو حکومت کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے ڈاکٹر فہد ممتاز کا تبادلہ کردیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے تبادلے سے شگر میں جاری ترقیاتی کام رک سکتے ہیں کیونکہ آنے والے ڈی سی علاقے سے واقفیت میں وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ نیا ڈی سی ڈاکٹر فہد ممتاز کی طرح علاقے کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی لیں گے اور سابق ڈی سی رحمان شاہ کی طرح صرف ایک حلقے میں رہنے کے بجائے عوام کے مسائل سن کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی انتظامی سربراہ کو علاقے کے کسی مخصوص حلقے میں رہنے کی بجائے پورے شگر کا انتظامی سربراہ ثابت ہونا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button