متفرق

صوبائی حکومت کا عزم اور مستقبل بینی کی صلاحیت شک و شبے سے بالاتر ہے، اقبال حسن

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان کے بارے میں صوبائی حکومت کا عزم اور مستقبل بینی کی صلاحیت کسی بھی شک و شبے سے بالاتر ہے، سی پیک کی گزر گاہ اور گیٹ وے ہونے کے سبب اس عظیم منصوبے سے ہمارے خطے کا مستقبل وابستہ ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین کا پراپیگینڈہ دم توڑ چکا ہے، سی پیک میں ہمارے صوبے کے لیئے بہت سارے اہم منصوبے شامل ہیں اور توانائی کے بحران اور مستقبل میں پیش آنے والی ضروریات کے پیش نظر توانائی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وفاق میں ہر بڑے فورم پروزیر اعلی گلگت بلتستان نے سی پیک میں صوبے کی بھرپور نمائیندگی کی ہے ، حال ہی میں ہونے والے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں نتیجہ خیز فیصلے کیئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بننے والے اکنامک زون سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور نئی انڈسٹریز کے قیام کے لیئے بھی راہ ہموار ہوگی، صوبائی وزیر نے بتایا کہ خطے میں مستقبل کے لیئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے حکومت توانائی کے شعبے کو اولین بنیادوں پر مضبوط کرنا چاہتی ہے، ریجنل گرڈ کے قیام سمیت پھنڈر اور گلگت میں بڑے توانائی منصوبے سی پیک کا اہم حصہ قرار دئیے جانے کے بعد ان منصوبوں پر کام کی بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ توانائی کی موجودہ طلب اور ضروریات سمیت مستقبل میں انڈسٹریز کے لیئے بھی وافر مقدار میں توانائی کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ان منصوبوں کو ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ گلگت بلتستان میں سی پیک کے ذریعے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ آج کی نسل تاریخ میں سب سے زیادہ تبدیلی دیکھ رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوامی حکومت ہے این ٹی ایس کے نفاذ سے محکمہ تعلیم میں پیدا ہونے والا بگاڑ سدھر گیا ہے ۔غریب کا بچہ اب اس وجہ سے بھرتی ہونے سے رک نہیں سکے گا کہ اس کے پاس سفارش نہیں ہے بلکہ اب روزگارمیرٹ کی بنیاد پر ملے گامسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ایک مثال قائم کرتے ہوئے گڈگورنس کا نفاز کردیا ہے۔مسائل کے حل کے لیئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان دن را ت کو شاں ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے علا قے میں تر قی کے لیئے نئی راہیں اور نئے مواقع میسرہونگے۔اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملے گے ۔ سی پیک میں شامل بجلی منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پا کستان کے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات سٹرٹیجک اکنامک تعلقات میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button