متفرق

ہنزہ، پیرامیڈیکل سٹاف نے مطالبات کی منظوری تک کام کرنے سے انکار کردیا

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر محکمہ صحت ہنزہ کے پیر امیڈیکل سٹاف نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس ہنزہ میں دھرنا دے دیا۔ ایسوسی ایشن پیرمیڈیکل سٹاف ہنزہ نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ڈیوٹی کرنے سے انکار کرنے کا بھی اعلان کر دیا جبکہ گزشتہ دو دنوں سے پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے احتجاجی دھرنے کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔محکمہ صحت ہنزہ کے پیرمیڈیکل سٹاف نے اخر کار تنگ آکر گزشتہ روز ڈی ایچ او افس میں دھر نا دیا ان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت میں ا مشکل ڈیوٹی ہم کرتے تھے مگر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا ررہا ہے۔ عوام کے لئے تو مسائل ہے ہی مگر سٹاف کے لئے بھی ہسپتالوں میں مختلف مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عنایت کردہ 25%الاونس جو دیگر سرکاری محکموں کو دیا گیا ہے مگر کئی سال گزار گئے ہمیں اس سے محروم کر کے رکھا گیا ہے ، جبکہ دوسری جانب اس وقت ضلع ہنزہ میں سردی کی آمد ہے ڈی ایچ او افس کے سٹاف کے لئے ہر وہ سہولیات میسر ہے مگر عوام کوخدمات فراہم کرنے والا پیرا میڈیکل سٹاف کو ہسپتالوں میں ابتدائی ساز وسامان کے علاوہ ہسپتالوں میں نہ ہم لکڑی دیا جا رہا ہے اور نہ دیگر ضررویات جو کہ مشکلات حالات میں دن رات ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہے ہم محکمہ صحت ہنزہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہے کہ جو ڈی ایچ او کے اختیار میں ہے ہمارے مسائل کو حل کرے۔پیرمیڈیکل سٹاف نے مزید کہا کہ دیگر سرکاری محکموں میں سینئرٹی کے لحاظ سے ترقیاں دی جارہی ہیں مگر اس میں بھی محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ ناانصافی کیا جارہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہے کہ دیگر اداروں کی طرح پیر ا میڈیکل سٹاف میں بھی سینئرٹی کے حساب سے ترقیاں دی جائے تاکہ پیرمیڈیکل سٹاف بھی دلچپی کے ساتھ عوام کی خدمت کر سکے۔جبکہ دوسری جانب سے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام اور ڈی ایچ او ضلع ہنزہ نے پیرا میڈیکل سٹاف کی مطالبات کو یقین دہانی کرتے ہوئے دسمبر سے قبل حل کرنے کو کہا۔ ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے مزید کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کے جائز مطالبات کی حل کرنے کیلئے پہلے سے کام کیا جارہا تھا اور انشاللہ بالاحکام کی تعاون سے ان کے جائز مطالبات کو حل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ضلع ہنزہ کے سٹاف کا مسلہ نہیں بلکہ دیگر اضلاع میں بھی چھوٹے چھوٹے مسائل ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button