سیاستگلگت بلتستان

حکمرانوں کےترجیحات عوام نہیں بلکہ ٹھیکوں اور نوکریوں کو اپنے من پسند افراد میں بٹورنا ہے ۔ فتح اللہ خان، ڈپٹی آرگنائزر تحریک انصاف گلگت بلتستان

گلگت (خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 5سالہ اور ن لیگ کے ڈیڑھ سالہ حکومت میں عوام کو بیوقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے، یہ دونو ں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو کرپشن کرنے کے لئے موقع فراہم کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں نوکریوں کو فروخت کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تو ا ب ن لیگ والے ٹھیکوں کر فروخت کرکے ریکارڈ قائم کررہے ہیں،ان دونوں پارٹیوں نے عوام کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

ہفتہ کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کے دوران عوام کو جھوٹے وعدے کرکے ووٹ لینے والوں کے ترجیحات عوام نہیں بلکہ ٹھیکوں اور نوکریوں کو اپنے من پسند افراد میں بٹورنا ہے ۔عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنے کے لئے ویژن اور نیک نیتی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ان حکمرانوں کے پاس کوئی نیک نیتی اور ویژن نہیں ہے ،یہ لوگ پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان کو دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورکروارہے ہیں ،جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بالخصوص اور پورے پاکستان میں بالعموم پڑھے لکھے نوجوان شدید مایوسی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مک مکا اور سٹیٹسکو کا وقت گزر چکا ہے اب عوام اور بالخصوص پڑھے لکھے نوجوانوں میں شعور اجاگر ہوا ہے جو ان خاندانی سیاست اور آمرانہ سیاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہورہے ہیں۔فتح اللہ خان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا واحد لیڈر ہے جس کے پاس ان نوجوانوں کے حوالے سے ویژن ہے،وہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں اور تحریک انصاف پوری پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے پیپلزپارٹی سندھ اور ن لیگ جی ٹی روڑ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button