ثقافت

ضلع شگرمیں جشنِ مے فنگ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

شگر(عابدشگری) زندہ قومیں اپنے ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ شگر کی لوگ اپنے ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر بلتستان عاصم ایوب،ڈی آئی جی اشفاق احمد،راجہ ا عظم خان اور بشارت غازی نے شگر میں جشن مے فنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ شگر،شگر ٹورازم ایسوسی ایشن اور محکمہ ٹورزم کے تعاؤن سے گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں میں ہزاروں سال پرانی تہوار جشن مے فنگ جوش و خروش سے منایا گیا۔اس تہوار کو دیکھنے کیلئے کمشنر بلتستان عاصم ایوب،ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین،ڈی آئی جی بلتستان اشفاق احمد،ڈی سی شگر فہد ممتاز ایس پی سید الیاس سمیت ہزاروں کے تعداد میں تماشائی موجود تھے۔یہ تہوار ہر سال21 دسمبر کی قریب ترین جمعہ کو منایا جاتا ہے ۔ شگر ٹورزم ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م جشن مے فنگ کا تہوار شگر میں جوش و خروش اورروایتی انداز سے طریقے سے منایا گیا۔مغرب کے آزان کے بعد قریبی پہاڑوں سے جوان اور بچے ہاتھوں میں ڈنڈا مشعل لیکر نیچے اترے اور پولو گراؤنڈ میں جمع ہوکر مشعل ہوا میں لہرائے آخر میں فضا میں فانوس چھوڑا گیا۔جشن مے فنگ کو دیکھنے کیلئے شگر اور سکردو سے سینکڑوں لوگ شاہی پولوگراؤنڈ میں جمع تھے۔ اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس سے پہلے دن میں شگر اور وزیر پور کے درمیان شگر کا قدیمی اور روایتی کھیل کو پولو کھیلا گیا جس میں وزیر پور کی ٹیم نے شگر کی ٹیم شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔جشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان عاصم ایوب ،ڈی آئی جی اشفاق احمد ،ڈی سی فہد ممتاز اور ممتاز قانون دان بشارت غازی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ شگر کی لوگ اپنے ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں شگر انتظامیہ آئندہ ایسے پروگرامز کو قائم اور زندہ رکھنے کیلئے بھرپور تعاؤن کرینگے۔اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے شگر ٹورزم ایسوسی ایشن شگر کے چیئرمین وزیر جعفر نے جشن مے فنگ کی تقریب دیکھنے آئے تمام مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اس تہوار کو آئندہ بھی شایان شان طریقے سے منانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button