سابق ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹایرڈ سمیع اللہ فاروق کے ضلع ہنزہ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ

ہنزہ (پریس ریلیز ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر جان عالم نے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹایرڈ سمیع اللہ فاروق کے ضلع ہنزہ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ سمیع اللہ فاروق ایک محب وطن ، فرض شناس، دیانتدار اور صلاحیتوں سے بھرپور اداروں کو باہمی تعاون اور اشتراک عمل سے ضلع کو چلانے کے قائل آفیسر تھے ۔ اُنہوں نے ضلع کی نظام احسن طریقے سے چلانے کیلئے عوامی مشاوارت ، میرٹ ، شفاف ترقیاتی عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے رول ماڈل ضلع کے طور پر چلانے کیلئے بنیادی اقدامات کیں۔ ہنزہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے باشعور افراد کی خدمات حاصل کیا۔ ہنزہ کے باشعور طبقہ طویل عرصے تک ان کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔ ہم دُعاگو ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ سیدعلی اصغر بھی ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے ہنزہ کے ترقیاتی عمل عصری تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میرٹ، مساوات ،امن اور روا داری کے ساتھ اپنے خدمات کو انجام دینے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments