صحتگلگت بلتستان

یاسین میں خشک سرحدی کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ، صحت کے سہولیات ناپید

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین میں خشک سرحدی کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے ۔بچے، عمر رسیدہ خواتین و مرد اور نوجوانوں میں بخار، کھانسی اور گلے کی بیماریاں عام ہوگئیں ہے ۔سول ہسپتال طاوس اور دیگر صحت کے مراکزمیں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہے۔ یاسین کے 65ہزار آبادی کے لیے صرف دو ڈاکٹراور چند پیرامیڈیکل سٹاف موجود ہے۔ جبکہ سول ہسپتال طاوس سیمت ڈسپنسریوں میں صحت کے بنیادی سہولیات لیبارٹری، ایکسرے وغیرہ نہ ہونے اور خاص کر ڈاکٹروں کی کمی کے وجہ سے غریب مریض معمولی بیماریوں کے ساتھ گوپس ،گاہکوچ اور گلگت جانے پر مجبور ہے۔

یاسین کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وزیرصحت گلگت بلتستان، سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے کہا ہے کہ تحصیل کے بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظررکھتے ہوئے سول ہسپتال طاوس میں صحت کے بنیادی سہولیات خاص کرہسپتال میں موجود لیبارٹری کو فحال کیا جائے۔ یاسین کے دوردازعلاقہ تھوئی میں ڈاکٹرتعنیات کیا جائے تاکہ لوگوں کو صحت کے حوالے سے بنیادی سہولیات میسرآسکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button