تعلیم

ریڈنگ انہانسمنٹ تھرو انکُوسف تعلیمی پروگرام کی اختتامی تقریب

اشکومن (پ۔ر) گزشتہ دنوں چٹورکھنڈ اشکومن میں یو۔ ایس۔ ایڈ کمپلیمنٹری ریڈنگ پروجیکٹ کی مالی معاونت سے قراقرم ایسوسی ایٹ فار ایجوکشنل اینڈ اکنامک ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام ریڈنگ انہانسمنٹ تھرو انکُوسف
(Reading Enhancement through Inclusiveness) کا ایک سالہ پروگرام محکمہ تعلیم ضلع غذر کے 17 اور23 بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز(Basic Education Community Schools)کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اختتامی تقریب پُروقار اندازمیں ہائی سکول چٹورکھنڈ میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی حاجی نقیب اللہ ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ تعلیم ضلع غذر اور ابراہیم بیگ ٹیکنکل کوارڈینٹر پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ گلگت بلتستان تھے۔ پروگرام میں تحصیل اشکومن کے تمام پروجیکٹ سکولوں کے اساتذہ کرام سکول منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین‘ والدین‘ طلباء وطالبات‘ سیاسی و سماجی عمائدین‘ ہیڈ ماسٹر صاحبان اور اے۔ ای ۔ اوز نے شرکت کی۔تمام مہمانوں کو روایتی مہمان نوازی کے طور پر مقامی شال اور ٹوپیاں پیش کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مس رحمت بیگم نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول کی سعادت گرلز ہائی سکول کی طلبہ مُعینہ نے حاصل کی۔ مہمانوں کو پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پروجیکٹ ڈائریکٹر بُلبُل جان نے دی۔ جس میں سروے اور تحقیقاتی نتائج پر مشتمل ایک سالہ پروگرام کے اہداف کی کامیابی کے ساتھ حصولی 1790 بچوں کی پڑھنے لکھنے کی حلاصیت کے ساتھ ساتھ سپیشل نیڈ طلباء کی حفظان صحت خاص کر بصارت‘ نظری مسائل‘ سننے اور بولنے کی بیماریاں اور دیگر بیماریوں کے بارے میں اگاہی تربیت ، 79اساتذہ کرام اور202 سکول انتظامیہ کمیٹیز اور639 والدین کو بھی تربیت دی گئی۔ 243عینک‘ 2800کتابیں‘ 400ڈی وی ڈی‘ 40ڈی وی ڈی پلیئرز پروجیکٹ سکولز کو دیا گیا۔ جس کے نتجے میں سکول کی حاضری بچوں کی پڑھنے لکھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کی سکول میں دلچسپی اورسکول کمیٹیز کے درمیان تعاون کے ساتھ سکولوں کے محکموں سے بہتر روابط میں قابل ذکر تبدیلی آئی۔ تقریب سے ابراہیم بیگ ٹیکنکل کوارڈینٹر پی۔ آر۔ پی نے خطاب کرتے ہوئے اس پرجیکٹ کی کامیابی کے ساتھ انعقاد پر قائد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ’ہم سب کی ترجیح بچوں کی بہتر تدریس اور تربیت ہونی چاہیے۔ بچوں کی بہتر تربیت ہی بہتر روشن مستقبل کی ضمانت ہے‘۔ تقریب سے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی نقیب اللہ نے خطاب کیا اور KAEEDکے تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ’ نجی اداروں کے تعاون کے ساتھ ہم سب بچوں کی تعلیم و تربیت‘ سکول میں باقاعدگی‘ موثر تدریس اور میعار تعلیم کے لئے سخت محنت کرنا ہوگا۔ قائد انتظامیہ کے کامیاب پروجیکٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم سرکاری سکولوں کی تعلیمی بہتری کے لئے بچوں کو مفت کتابیں اور تمام وسائل بروکار لا رہے ہیں اساتذہ کرام کو تربیت دینے کے لئے تمام اداروں کے ساتھ مل کے کام کررہے ہیں۔ والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں چاہیں بچے جس ادارے میں تعلیم حاصل کررہے ہو‘۔ شہباز خان نے KAEEDانتظامیہ کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button