صحت

غذر: گندائےگا ؤں صحت اور تعلیم کے بنیادی سہو لیات سےمحروم

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) ضلع غذرمیں گندائےگا ؤں کے مکین صحت کے بنیادی سہو لیات سے اس دور جدید میں بھی محروم ہیں ۔ گندائے گا ؤں میں دس بیڈ ہسپتال دو سال قبل بنا یا گیا ہے جہاں صرف ایک ڈسپنسر ہے جو کہ سر جیکل سے لیکر میڈیکل تک تمام چیک اپ کر تا ہے اور اب تک کو ئی بھی میڈیکل آفیسر تعینات نہیں ہے ۔ ایک ایل ایچ وی تھی اس کو بھی بر کلتی ٹرانسفر کیا گیا ہے اور اب ہسپتال میں کو ئی بھی سہولت نہیں ہے اور غریب عوام اس دور جدید میں بھی تعلیم سے بھی محروم ہیں گرلز سکول بھی بنایا گیا ہے لیکن اب تک سکول کو تعلیم کے حصول کے لیئے نہیں کھو لا گیا ہے اب تک گندا ئے گا ؤں کے مکین پتھروں کے دور کی زندگی گذارنے پہ مجبور ہیں اب تک اعلیٰ حکام نے کو ئی بھی نو ٹس نہیں لیا ہے تعلیم حا صل کر نے کے لیئے طلباء وطالبات دیگر اضلاع کا رخ کر تے ہیں جبکہ غریب عوام تعلیم کی سہولت سے بھی محروم ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ ہسپتال اور تعلیم کے اس شعبے میں اصلاحات کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئے جا ئیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button