نوجوانگلگت بلتستان

ہنزہ : گزشتہ ہفتے کے دوران موٹر سائیکل حادثے میں دو نوجوان جان بحق، پانچ سے زائد شدید زخمی ہو گئے

ہنزہ ( اجلال حسین) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہنزہ میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے دو نوجوان جان بحق جبکہ پانچ سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ عوام کاضلعی انتظامیہ سے کم عمر اور بغیر ہیلیمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی اپیل۔ ہنزہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد جن کی عمر تقریباً35سال سے کم تھی دو افراد جان بحق جبکہ پانچ سے زائد کم عمر لڑکے شدید زخمی ہو گئے، جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گلگت منتقل کر دیا گیا ہیں۔

شا ہراہ قراقرم علی آباد تا کریم آباد میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر حادثات رونما ہونے والوں میں زیادہ تر موٹر سائیکل چلانے والے افراد تھے ۔ ہیلیمٹ کا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے سر پرشدیدزخم لگنے کی وجہ سے دو افراد جان بحق ہو گئے جبکہ پانچ شدید زخمی حالت میں گلگت منتقل کر دیا گیا ہے جن کا علاج گلگت کے مختلف ہسپتالوں میں جاری ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ ہنزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موٹر بائیک حاد ثات کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلیمٹ کی وجہ سے رونما ہو چکے ہیں کم عمر لڑکوں اور بغیر ہیلی منٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف انتظامیہ سخت سے سخت کاروائی کرے ۔ عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے افراد چاہے سرکاری ملازم ہو یا غیر سرکاری ملازم کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کی وجہ سے اُن کی خاندان برُی طرح متاثر ہوتے ہیں۔ ہیلمٹ کے استعمال کرنے پر لوگوں کوپابند کیا جائے تاکہ معصوم قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button