کوہستان

کوہستان: شہری کی ہلاکت پر ایف سی حکام کے ساتھ مذاکرت کامیاب ، مطالبات پر عملدرآمد کیلئے حکومت کو چھ دنوں کی ڈیڈلائن دیدی

کوہستان(شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان شہری ہلاکت، ایف سی حکام کے ساتھ مذاکرت کامیاب ، مطالبات تسلیم ،مشتعل مظاہرین نے عملدرآمد کیلئے حکومت کو چھ دنوں کی ڈیڈلائن دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتیے کے روزکوہستان کے مصروف بازار شہر کمیلہ میں پیش آنے والے وقوعے جس میں ایف سی ایمبولنس ڈرائیور اور ٹیکسی ڈرائیور میں لڑائی پر ایکFC اہلکار خان گل کے ہاتھوں عمر فاروق نامی مقامی شخص ہلاک ہونے کے بعد کوہستان بھر کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعدمعمول پر آگئے ہیں۔

مظاہرین کی کمیٹی نے متفقہ طورپر تین مطالبات پیش کئے۔پہلا مطالبہ ایف سی لائن کمیلہ جوکہ شہری آبادی میں ہے اُسے دوسری جگہ منتقل کرکے عمارت کو یونیورسٹی کیلئے وقف کیا جائے۔دوسرا مطالبہ عام شہریوں پر فائرنگ کرنے والے تمام ایف سی اہلکاران کو فوری گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجی جائے اور تیسرا مطالبہ کوہستان کے جوانوں کا دس پلاٹون ایف سی میں بھرتی کیا جائے جبکہ متوفی کے خاندان کے پانچ افراد کو روزگار دیا جائے۔

فرنٹیر کنسٹبلری خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی کمانڈر اشرف نور نے مشتعل مظاہرین کی 62رکنی کمیٹی کو یقین دلایا کہ اُن کے تینوں مطالبات تسلیم کئے جاتے ہیں اور جلد عمل درآمد ہوگا ،پہلی فہرست میں ایف سی کے دونوں پلاٹون تبدیل کردئے جائیں گے، متوفی کے ورثاء کی مدد کی جائیگا جبکہ ایف سی لائن کو حکومت کی اجازت سے یونیورسٹی کیلئے وقف کرنے کی بھی حامی بھری۔

کامیاب مذاکرت کے بعد مظاہرین کی مشترکہ کمیٹی جس میں سیو، کندیا، شناکی، جالکوٹ اور لوئر کوہستان کے لوگ شامل تھے نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد شاہراہ قراقرم پر مختصر وقفے کیلئے جلسہ کرکے احتجاج چھ روز تک موخر کرنے کا اعلان کیا اور چھ دنوں میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج کرنے کی دھمکی دی۔ مذاکرتی دور میں سابق و موجودہ ممبران اسمبلی ، علماء، نوجوانان، سول سوسائیٹی ودیگر شامل تھے۔احتجاج کے موخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کمیٹی چیئرمین مولوی ولی خان نے کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button