ہنزہ : موٹر سائیکل حادثے میں زخمی نوجوان ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق

ہنزہ : موٹر سائیکل حادثے میں زخمی نوجوان ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق

17 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہفتے کی شب ہنزہ علی آباد شاہراہ قراقرم گھڑی ساز موڈ میں تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے شاہد خان ولد عسےٰ خان ساکن حسن آباد ہنزہ گلگت ہیڈ کواٹر ہسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئے۔ تقریباً 30سالہ شاہد کریم کوآہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبر ستان حسن آباد ہنزہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شاہد موبائل زونگ فرنچائز آفس میں بحثیت سیلز منیجر ملازم تھا۔ شام کو گھر جاتے ہوئے علی آباد ہنزہ کےمقام گھڑی ساز موڈ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل حدثے کا شکار ہو گئی جس کے بعد ابتدائی طبی امدادکے بعد گلگت منتقل کر دیا گیا۔ گھر کا واحدانکم کا ذرائع ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے کے بعد اپنے ابائی گاوں ہنزہ حسن آباد میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ 30سالہ شاہد خان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ آپ کےپسماندگان میں بیوہ، ماں اور ایک بہن اور بھائی شامل ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔