تعلیم

چلاس پبلک اسکول اینڈ کالج نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، میل ونگ کامجموعی رذلٹ 78%جبکہ فیمیل ونگ کا رذلٹ 94%رہا

چلاس:(چیف رپورٹر) پبلک اسکول اینڈ کالج چلاس کے طلبہ و طالبات کا سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ فیمیل ونگ کی جماعت چہارم کی طالبہ نسیمہ خان نے 95%نمبر حاصل کر کے پورے اسکول میں اؤل پوزیشن حاصل کی جبکہ میل ونگ میں جماعت ششم کے طالبعلم سعید اخترنے 92%نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر رہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر دیامر استورڈویژن طارق حسین جبکہ میر محفل ڈی آئی جی دیامر شعیب خرم جانباز تھے جس میں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ،،عنایت اللہ شمالی ودیگر بھی شریک تھے۔ تقریب کے دوران والدین اور اساتذہ بھی شریک تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج کرنل عتیق افضل نے کہا کہ ان ہونہار اور محنتی طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو سال بھر اپنا وقت ضائع کئے بغیر اپنی پڑھائی سے جوڑے رہیں اور اپنا حدف حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کرے، یقیناًایسے طلباء کو انکی محنت کا پھل مل جائے گا اور اپنے والدین ،اساتذہ اور معاشرے کے سامنے سُرخرو ہونگے۔ جن طلباء نے اپنی پڑھائی میں دلچسبی نہیں لی اور سستی کا مظاہرہ کیا ایسے طلباء کو مایوسی ہوئی ہوگی۔ مگر انہیں چاہئے کہ اپنا حوصلہ مت ہارے، آگے بڑھیں، منزل آپ کے دور نہیں ہے۔ کمشنر دیامر ڈویژن طارق حسین نے کہا کہ دیامر میں کسی بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہیں۔ دیامر میں بونجی اور استور کے لوگ سب سے آگے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایجوکیشن سیکریٹر ی کا تعلق بھی دیامر سے ہے۔

سابقہ نگراں وزیر عنایت اللہ شمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامرکے طلباء گلگت بلتستان کی نسبت بہت زہین ہیں، یہاں کا ہر بچہ محنتی ہے۔ بچوں میں انعمات بھی تقسیم کئے گئے۔اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کو دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا تھا، جن میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی انعامات دئیے گئے۔ تقریب کے دوران اساتذہ کے بھی حوصلہ افزائی کی گئی جس میں میل ونگ کے گلاب شاہ بہترین استاد قرارپائے جبکہ فیمیل ونگ میں زینت بیگم قرار پائی ۔ میل ونگ میں مجموعی رذلٹ 78%رہا جبکہ فیمیل ونگ کا مجموعی رذلٹ 94%رہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button