جرائم

ہنزہ: ناصر آباد پولیس نے چرس فروخت کرنے والے غیرمقامی ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا

ہنزہ ( کرائم رپورٹ) ناصر آباد تھانہ کے ایس ایچ او اور عملے کی کامیاب کاروائی، مین بازارسے چرس فروخت کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں 45گرام چرس کے ساتھ گرفتار کر دیا گیا۔ گزشتہ روز ہنزہ شناکی ناصرآباد کے ایس ایچ او عابد کریم اور ان کے عملے نے خفیہ اطلاع پر نگر سمائر سے تعلق رکھنے والے ملزم جسکا کئی دنوں سے پولیس پیچھا کر رہے تھے، سرکاری باخبر ذرائع کے اطلاع پر گزشتہ روز ناصر آباد مین بازار میں چرس فروخت کرتے ہوئے کامیاب کاروائی عمل میں لایا گیا جس کے نتیجے میں ملزم سے 45گرام چرس پکڑا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ناصرآباد عابد کریم اور ان کے عملے کی کامیاب کوششوں کی بدولت ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد قانونی کاروائی کرتے ہوے ابتدائی رپورٹ درج کر لیا گیا ہیں۔ ناصر آباد پولیس تھانے کے اہلکاروں کی اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او اور ان کے عملے کو خراج تحسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج منشیات کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے انشاللہ آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرینگے جس کے لئے علاقے کے عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ ہر قدم پر تعاون کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button