چلاس،محترمہ بینیظر بھٹو شہید کی نویں برسی کے موقع پر تقریب کاانحقاد

چلاس(مجیب الرحمان) محترمہ بینیظر بھٹو شہید کی نویں برسی کے موقع پر مرکزی تقریب چلاس شہر میں منعقد کی گئی۔جس میں سینئیر نائب صدر دیامر ڈویژن طیفور شاہ،سینئیر نائب صدر دیامر سیف اللہ،نائب صدر صاحب حق،نائب صدر محمد افضل،جنرل سیکرٹری سید امان،حاجی دلبر خان،حضرت عمر سمیت پی وائی او پی ایس ایف اور پیپلز پارٹی کے جیالوں نے شرکت کی۔تقریب میں محترمہ بینیظیر بھٹو کی جمہوریت اور عوام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جیالوں نے محترمہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments