عوامی مسائل

تحصیل یاسین کے مختلف گاوَں کو ملانے والے پل انتہائی خستہ حال،ٹریفک حادثات کے قوی امکان

یاسین (معراج علی عباسی ) تحصیل یاسین کے گرد و نواح کے مختلف علاقوں کو مین شاہراہ سے ملانے والے دو درجن سے زیادہ لکڑی کے جیپ ایبل رابط پل ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔ رابط پلوں کے خستہ حالی کے باعث مختلف گاوَں کا ایک دوسرے سے رابط منقطع ہوچکاہے۔ ٹوٹے ہوئے حستہ حال پلوں پرٹریفک کی روانی کے باعث کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کی واضح خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل یاسین کے مختلف گاِوں کو ملانے والے دو درجن سے زیاد ہ جیپ ایبل پل انتہائی خستہ حالی کے حالت میں ہے۔ رابط پلوں کے خستہ حالی کے باعث کسی بھی وقت ٹریفک حادثہ ہونے کی قوی امکان ہے ۔2010کے سیلاب میں تباہ ہونے والی مہشر نوح جیپ ایبل پل 6سال بعد بھی تعمیرنہ ہوسکا جبکہ یاسین کے بالائی گاوں سندھی ،قرقلتی برکلتی ،ہندور املستت درکوت ،تھوئی اور ،نازبر میں موجود لکڑی کے پل ناقابل استعمال ہوچکے ہیں۔ یاسین کے مختلف گاوں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے والے پلوں کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو شدید سفری مشکلات درپیش ہے ۔یاسین کے بعض گاوں میں لوگ سفری مجبوریوں کے باعث ان خطرناک پلوں کو استعمال کرنے پر مجبور ہے جسکے باعث کسی بھی وقت ٹریفک حادثہ ہونے کی خدشہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button