سیاست

ضلع ہنزہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدیت احترام کے ساتھ منایا گیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) ملک کے دیگر حصوں طرح ضلع ہنزہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 9واں برسی پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ سیکرٹریٹ میں عقیدیت احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ ظہور کریم کے زیر صدارت سیکرٹریٹ میں تعزیاتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہنزہ بھر کے پاررٹی جیالوں نے کثیرتعد اد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹواور بھٹو خاندان کے شہدء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور قران خوانی ہوئی۔اس موقع پر پارٹی رہنماوں نے بے نظیر بھٹو اور ان کے خاندان کے ملک اور قوم کے لئے جس طرح قربانیاں دے کر عوام کو حق دیا ، جمہویت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے اس کو بھر پور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

رہنما وں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے خدمت کرنے اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو اور ان کے خاندان کا گلگت بلتستان پر خصوصی احسانات ہے جنہوں عوام کو راجگی نظام سے آزادی دلا کر امیر اور غریب کو یکساں کر دیا اور ہر ایک کو بولنے کا حق دیا۔ جبکہ اس وقت گلگت بلتستان میں جہاں پر عوام کے منتخب نمائندے اسمبلیوں میں بیٹھے ہے اور ذوالقفار علی بھٹو اور ان کی خاندان کی مرحون منت ہیں۔رہنماوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے نو منتخب عہدادارن کو مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں کو فعال اور مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button