متفرق

بلدیہ گلگت کے 1400 سے زائد ملازمین شہر میں پانی کا نظام بحال نہ کر سکے، ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ برہم

گلگت(فرمان کریم)ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان اور وزیرتعمیرات ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ واٹر اینڈ پاور اور بی اینڈ آر گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ تباہ حال پاور ہاوسز اور سٹرکوں کو فوری طور پر بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ حالیہ بارشوں نے گلگت بلتستان میں سٹرکوں اور پاور ہاوسز کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ تمام محکمے عوام کے مشکلات کو کم کرنے میں تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے محکمہ برقیات، واسا اور بی اینڈ آر کے ایکسینوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کو اپنے اولین ترجیح دے رہی ہے۔

اُنہوں نے محکمہ بی اینڈ آر اور ضلعی انتظامیہ کو حکم جاری کیا کہ گلگت جگلوٹ روڈکو فوری طور پر کھولنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ گلگت شہر میں پیٹرولیم منصوعات اور گندم کے بحران کا خاتمہ ہو سکے۔ اُنہوں نے محکمہ واسا کو بھی ہدایات جاری کئے کہ گلگت شہر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔اس وقت شہر میں پانی ، بجلی اور اشیاء خوردنوش کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے۔ لہذا تمام سرکاری محکمے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر محکمہ واسا، پاور اور بی اینڈ آر کے ایکسینوں نے ڈپٹی سپیکر ، وزیرتعمیرات، پارلیمانی سیکرٹیری برائے قانون اورنگرزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ فاروق احمد کو اپنے اداروں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی ، پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی بحالی کے بارے میں بتایا۔

محکمہ واسا کے ایکسین نے بتایا کہ محکمہ واسا گلگت شہر میں 60فی صد آبادی کو صاف پانی کی بحالی کی جا چکی ہے۔ جوٹیال اور ذوالفقار آباد میں پانی کی فراہمی کے لئے جوٹیال نالے میں بھاری مشینوں کی مدد سے پانی کی فراہمی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسین سردار نے ڈپٹی سیپکر، وزیر تعمیرات ، پارلیمانی سیکرٹیری برائے قانون اور معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ گلگت غذر روڈ، گلگت بگروٹ روڈ ، گلگت نومل نلتر روڈ اور گلگت حراموش روڈ کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔ راستوں کی بحالی کے لئے مشینری دن رات کام کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد ان راستوں کو بحال کر کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ ایکسین پاور غلام مرتضی نے کہا کہ سیلاب کے باعث نلتر 18میگا واٹ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ جگلوٹ گورور پاور ہاوس اور کارگاہ پاور ہاوسز پر دن رات کام جاری ہے اور امید ہے کہ آج گلگت شہر میں بجلی جزوی طور پر بحالی کی جائے گی۔ جبکہ نلتر پاور ہاوس کی واٹر چینل تباہ ہونے کے باعث بجلی کی بحالی میں ٹائم لگ سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نلتر18میگا واٹ کی واٹر چینل کی بحالی کے لئے چائینز انجینئرز سے بھی رابطے میں ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر، وزیرتعمیرات ، پارلیمانی سیکرٹیری اور معاون خصوصی نے محکمہ واسا کی غفلت برتنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ واسا میں 1400سے زاہد ملازمین موجود ہو نے کے باوجود بھی شہر میں پانی کی فراہمی نہ ہونا لمحہ فکر ہے۔ تمام محکمے اگر اپنے ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں تو عوام کے سامنے ہم جھوٹے نہیں کہلائیں گے۔ اب عوام کی نظر ہمیں پر لگی ہے اُنہوں نے کہا محکمہ واسا کے ایکسین اپنے محکمے کے تمام ملازمین کوفوری طور پر پانی کی بحالی کے لئے حاٖضر کرے بصورت دیگر ان غیر حاضر ملازمینوں کے خلاف کاروائی کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button