چترال

فوکس کے ساتھ وابسطہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ والنٹئیرزقیمتی اثاثہ ہیں۔ نصرت نصب،CEO فوکس پاکستان

چترال(شہریار بیگ) فوکس پاکستان کے CEOنصرتنصب نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں فوکس چترال کے زیر اہتمام منعقدہ والنٹئیرز اینڈ سٹاف ڈے2016کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوکس نے گزشتہ ڈیڑھ عشروں سے ملک کے مختلف حصوں، چترال اور گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے دوران متاثریں کی بھر پور امداد کی جس کا سہرا ملازمین اور ادارے سے وابسطہ رضا کاروں کے سر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فوکس کے رضا کار مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کا دینی فریضہ انجام دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ فوکس اور آغا خان پلاننگ و بلڈنگ سروس کو ضم کرکے آغا خان ایجنسی برائے ہیبی ٹاٹ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد ادارہ مزید وسیع ہوجائے گا۔ اسٹاف اور والنٹئیرز کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ فوکس کے ساتھ وابسطہ تجربہ کار اور تربیت یافتہ والنٹئیرز اس کے قیمتی اثاثہ ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبد الغفار نے خطاب کرتے ہوئے فوکس سٹاف اور والنٹئیرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مصیبت کی کسی بھی گھڑی میں فوکس کے رضا کار ہمیشہ انسانیت کی خدمت کےلئےفرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔

تقریب سے پروگرام منیجر سلمان الدین، ریجینل پروگرام منیجر امیر محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے فوکس کی 19سالہ سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر DARTکے سنئیر ممبران محمد یوسف شہزاد،رحمت غفور بیگ،ذبیدہ خانم اور افضل حیات نے قدرتی آفات کے مواقع پر ہونے والے اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب کے اسٹیج سکریٹری کے فرائض ریجینل پروگرام افیسر ولی محمد خان نے انجام دی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button