تعلیم

چلاس، طالبہ سیما خان نے سالانہ امتحان میں 98.5 فیصد مارکس حاصل کر کے پبلک سکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی

چلاس(مجیب الرحمان) پبلک سکول ایند کالج کی ہونہار طالبہ نے ایک بار پھر اپنے اعزاز کو اپنی محنت اور ذہانت سے برقرار رکھا۔ طالبہ سیما خان ولد رضوان خان نے فورتھ کلاس کے سالانہ امتحان میں 98.5فیصد مارکس حاصل کر کے سکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ جس پر انہیں سکول انتظامیہ کی جانب سے انعامات سے بھی نوازا گیا ہے۔ طالبہ سیما خان اس سے قبل بھی سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتی آ رہی ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ہونہار اور قابل فخر طالبہ سیما خان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ مزید بھی اپنی محنت کے بل بوتے پر اعزاز کو برقرار رکھے۔اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر ے گی۔انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور اپنے والدین کی خصوصی دلچسپی اور دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button