گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے چار اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے گا

بیجنگ ( پ،ر) پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں جواینٹ کوآپریشن کمیٹی برائے سی پیک کا پری اجلاس چین میں منعقد۔ اجلاس میں پاکستان کے تمام صوبوں کے وزیر اعلیٰ اور تمام وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کا مقدمہ جاندار انداز میں پیش کرتے ہوئے سی پیک کے اندر گلگت بلتستان کے بہت سارے منصوبوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستا ن سی پیک کا گیٹ وے ہے اور سی پیک سے سب سے پہلے گلگت بلتستان کی تقدیر بدلنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ کے پر مغز خطاب کے بعد جے سی سی کے چھٹویں پری اجلاس میں چائنہ کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے یہ حتمی فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے چار اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے گا جن میں80میگاواٹ پھنڈر پاور پراجیکٹ،100میگاواٹ چھلمس داس پراجیکٹ، سپیشل ایکو اکنامک زون گلگت اور دیامر بھاشا ڈیم کو شامل کیا جائے۔ جے سی سی کی پری اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا۔ گلگت بلتستان کے اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کے تناظر میں فروری کے مہینے میں حکومت چین کا اعلیٰ سطہی وفد جے سی سی کے ساتویں اجلاس کیلئے اسلام آباد آئے گا اور چائینہ کا اعلیٰ سطحی وفد گلگت بلتستان کا بھی دورہ کرے گا اور سی پیک میں شامل منصوبوں کا خصوصی دورہ کرے گا۔ سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان سے بیروزگاری اور توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button