ماحول

ہنزہ ، نامیاتی کھاد (بوکاشی )بی سی ایل اور لائم سلفر پلانٹ کا افتتاح

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) گلگت بلتستان میں پہلی بار نامیاتی کھاد (بوکاشی )بی سی ایل اور لائم سلفر پلانٹ کا ہنزہ میں افتتاح ۔ ہنزہ آر گینک پروڈکٹس انٹر پرائزکی جانب سے گلگت بلتستان میں پہلی بار تجارتی سطح پر بوکاشی نامیاتی کھاد،بی سی ایل اور لائم سلفر کے پلانٹ کا ہنزہ حیدرآباد میں باقائدہ افتتاح کر دیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایگریکلچر آفیسر ہنزہ نگر حامد حسین نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جدید طرز عمل سے انسانی صحت ،زمین اور ماحول کیلئے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔اُنہوں نے کہاکہ اس اقدام سے ہر زمیندار کو گھر کی دہلیز پر نامیاتی کھاد میسر ہوگی اس سے براہ راست عوام الناس کو فائیدہ ملے گا اور اپنی ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون مدد کی پیشکش کی ۔ تقریب میں علاقے کے نمبرداران سمیت عمائیدین حیدرآباد اور خواتین کی کشیر تعداد نے شر کت کی ۔ ادارے کے ڈائریکٹر بشارت علی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے نامیاتی کھاد ،بی سی ایل اور لائم سلفر کی افادیت بیان کی اور کہا کہ یہ کھاد زمین اور پودوں کیلئے بیماریوں سے پاک متوازن کھاد ہے اُنہوں نے مزید کہاکہ فروری سے یہ کھاد بازار میں کیمیائی کھاد سے کم قیمت پر دستیاب ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button