صحتگلگت بلتستان

شگر میں تین رووزہ انسداد پولیو مہم شروع

شگر(عابد شگری)ملک کے دیگر حصوں کی طرح شگر میں بھی تین رووزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر بہادر نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر اس مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پرمیڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین اور ہیلتھ کے دیگر اہلکاربھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر بہادر کا کہنا تھا کہ اس تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران شگر ڈسٹرکٹ میں گیارہ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کیلئے پچپن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جبکہ ان کی نگرانی کیلئے چار زونل سپروائزر تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شگر کے دورافتادہ علاقہ بیسل اور ارندو میں پولیو کے قطرےپہلے ہی پہنچا دی گئی ہے تا کہ برفباری کی صورت میں ان علاقوں میں بروقت مہم شروع کی جاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button