چترال

PIAحادثے میں شہید ہونےوالا سلمان زین لعابدین کے لواحقین کی طرف سےاظہار تشکر

بذریعہ اخباروبلاگز ہم اپنی جانب سے ان تمام خواتین وحضرات کا جنہوں نے ہمارے بہت ہی عزیز بھائی/ بیٹے سلمان زین لعابدین کے ہم سے بچھڑ جانے اور جام شہادت نوش کرنے کے دردناک موقع پر اپنی حاضری، ٹیلی فون کالزاور پیغامات کے ذریعے اپنی محبت، عقیدت اور ہمدردی کا اظہار کیا ، کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اور اپنی انتہائی قدر دانی کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ تمام نے دکھ و تکلیف کی اس گھڑی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ہمارے غم کو بانٹا۔

ہم چترال کے اپنے متخب نمائندگان MNA شہزادہ افتخار ا لدین ، MPA سید سردارحسین شاہ، MPA سلیم خان کے انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے اسلام آباد میں DNAٹیسٹ کے دوران دنوں تک اپنی شرکت اور انتک کوششوں سے لواحقین کے غم میں بھرپور ساتھ دیا اوراپنی پوری کوششوں اور دلچسپی کے باعث PIAحادثے میں شہید ہونے والوں کی شناخت کے عمل کو بھی ممکن بنایا۔
ہم اپنی جانب سے امیر جماعت اسلامی جناب سراج لحق اور سابق MNAمولانا عبدلاکبر چترالی کو ہمارے غم میں شریک ہونے پر اپنی انتہائی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ضلع ناظم چترال جناب حاجی مغفرت شاہ کے بھی انتہائی مشکور ہیں کہ انھوں نے ایوب میڈیکل کالج ابیٹ آباد اور PIMSہسپتال اسلام آباد میں حاضری دے کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔ ہم PIMSانتظامیہ کے بھی انتہائی مشکور ہیں اور اپنی گہری قدر دانی کا اظہار کرتے ہیں کہ انھوں نے دنیا فانی سے رخصت ہونے والے شہداء کی شناخت کے تکلیف دہ مرحلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیااور شہداء کے ورثا کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

انتہائی دکھ اور غم کی گھڑی میں اپنی شرکت سے ہماری حوصلہ افزائی اور دلجوئی کرنے پر ہم کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین و SPچترال اور چترال کے تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے عہدداران کے نہایت ہی ممنون و مشکور ہیں۔ چترال کی تمام سیاسی جماعتوں کے عہدداران، علماء کرام، منتخب نمائندگان اور تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے زمہ داران کی ہمارے اس دکھ کی گھڑی میں شرکت اور انکے بھرپور تعاون کے پیش نظر نہایت ہی قدر دانی کے مستحق ہیں۔

ہم MPA چترال محترمہ بی بی فوزیہ کے لئے بھی اپنی نہایت ہی قدردانی اور شکریے کا اظہار کرتے ہیں کہ انھوں نے PIMSہسپتال میں آ کر ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمارے شریک غم ہوئیں۔ محترمہ تقدیرہ جو کہ دس دنوں تک PIMSکیمپ میں موجود رہیں ہم دل کی گہرائیوں سے انکےمشکور و ممنوں ہیں کہ وہ دکھ کی ہر گھڑی میں برابرکی شریک رہیں۔ اور تمام عزیز و اقارب، رشتہ داروںاور خیر خواہوں جنہوں نے PIMSہسپتال اور ہمارے آبائی گھر موردیر میں حاضری دی یا پھر ٹیلی فون کالز اور اپنے پیغامات کے زریعے ہمارے غم میں شریک ہوئے و سلمان زین العابدین شہید کے جنازے میں بھاری تعداد میں شرکت کئے ، ہم ان تمام کے لئے اپنی گہری قدردانی اوردلی شکریے کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم میڈیا کےکردار کو بھی سراہتے ہیں کہ غم کی اس گھڑی میں اپنی مثبت صحافت کے زریعے ہر قدم پر ہمارے ساتھ کھڑا رہا اور ہماری آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہم حویلیاں کے عوام ،ان رضاکاروں کا شکریہ کئے بعیر نہیں رہ سکتے کہ جنہوں نے بدقسمت طیارے کی حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر حتی الامکان کم وقت میں اگ پر قابو پانے اور شہداء کے جنازوں کو ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہم چترال سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کا انفرادی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ تمام نے دکھ اور غم کے اس مشکل وقت میں اپنی بے پناہ محبت، بے لوث ہمدردی اور نہایت ہی عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ ہم آپ تمام کے لئے محبت ،خلوص اور قدردانی کا اظہار کرتے ہیں اور آپ تمام کے لئے ہر لمحہ دعا گو ہیں۔ امین

ہم اس قومی سانحہ میں متاثر ہونے والے تمام خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، ہمیشہ انکے صبر جمیل و بحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دست بدعا ہیں۔
نیک خواہشات کے ساتھ:
جلال الدین                    شاہ کریز
سعد رومی                 ڈاکٹر سعد ملوک
علی احمد                عدنان زین العابدین
ہمایوں رومی         سیف ا لدین سیف الملوک

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button