نوجوان

ریڈیوپاکستان گلگت میں نعت خوانی کے مقابلے

گلگت( پ ر) ربیع الاول کے حوالے سے کل پاکستان نعتیہ مقابلہ ریڈیو پاکستان گلگت کے سٹوڈیو میں منعقد ہوا جس میں پندرہ سے پچیس سال اور پندرہ سال سے کم عمر کے لڑکے لڑکیوں، بچے بچیوں نے شرکت کی۔

مقابلے میں کل ساٹھ نعت خوانوں نے حصہ لیا اوراس مقابلے میں ججز کے فرائض الواعظ نیک عالم شاہ ،خوشی محمد طارق،اور ریڈیو پاکستان گلگت کے پروڈیوسر محمد اسماعیل نے سر انجام دی۔

مقابلے میں پندرہ سے پچیس سال کی نعت خواں لڑکیوں میں دور افشاں نے اول پوزیشن حاصل کی۔جبکہ نیلوفر حسن نے دوسری اور عابدہ پروین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پندرہ سال سے کم عمر بچوں میں نادیہ مریم نے پہلی،نینا عزیز نے دوسری اور شبانہ ظہیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پندرہ سے پچیس سال کی کٹیگری میں فاروق عالم اول،محمد حسنین دوئم،اور آصف علی سوئم قرار پائی۔جبکہ پندرہ سال سے کم عمر بچوں میں اعزاز حسین نے پہلی،محمد ثقلین نے دوسری،اور قاضی محمد بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

صوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنیوالے نعت خوانوں کے مابین اکتیس دسمبر کو ریڈیو پاکستان راول پنڈی میں مقابلہ ہو گا۔جبکہ اس سلسلے کا آخری مقابلہ زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں ہو گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button