وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے دوران غذر کیمپس کی منظور ی کے لیے استدعاکرینگے ۔گورنرگلگت بلتستان
Dec 29, 2016پامیر ٹائمزتعلیمComments Off on وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے دوران غذر کیمپس کی منظور ی کے لیے استدعاکرینگے ۔گورنرگلگت بلتستان
یاسین (معراج علی عباسی ) ڈسٹرکٹ دیامیراور ہنزہ میں کے آئی یو کے کیمپس کی قیام کے بعد ضلع غذر میں بھی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لانے کے لیے ہرممکن کوشش کیاجائے گا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے دوران غذر کیمپس کی منظور ی کے لیے استدعاکرینگے۔ ان خیالات کا اظہار گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان نے گورنرہاوس میں راجہ کرامت اللہ کے قیادت میں یاسین کے تین رکنی نمائندہ وفدسے ملاقات میں کیا ۔یاسین کے نمائندہ وفد کے قیادت کرتے ہوئے راجہ کرامت اللہ نے گورنرگلگت بلتستان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ،دیامیراور غذر میں یورنیورسٹی کیمپس کے لیے ایک ساتھ استدعا کیا گیا تھا مگر غذر کو نظرانداز کیاگیا۔ جس پر گورنرگلگت بلتستان نے یاسین کے نمائندہ وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ غذر میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان