تعلیم

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے دوران غذر کیمپس کی منظور ی کے لیے استدعاکرینگے ۔گورنرگلگت بلتستان

یاسین (معراج علی عباسی ) ڈسٹرکٹ دیامیراور ہنزہ میں کے آئی یو کے کیمپس کی قیام کے بعد ضلع غذر میں بھی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لانے کے لیے ہرممکن کوشش کیاجائے گا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے دوران غذر کیمپس کی منظور ی کے لیے استدعاکرینگے۔ ان خیالات کا اظہار گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان نے گورنرہاوس میں راجہ کرامت اللہ کے قیادت میں یاسین کے تین رکنی نمائندہ وفدسے ملاقات میں کیا ۔یاسین کے نمائندہ وفد کے قیادت کرتے ہوئے راجہ کرامت اللہ نے گورنرگلگت بلتستان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ،دیامیراور غذر میں یورنیورسٹی کیمپس کے لیے ایک ساتھ استدعا کیا گیا تھا مگر غذر کو نظرانداز کیاگیا۔ جس پر گورنرگلگت بلتستان نے یاسین کے نمائندہ وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ غذر میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button