صحت

غذر: بی ایچ یو شمرن میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

غذر(نمائندہ خصوصی) بی ایچ یو شمرن میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ چھشی ، شمرن،راوت اور شنگلاٹ گاؤں کے لیے یہ واحد ہسپتال ہے جہاں پر ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بھاری رقم دے کر مریضوں کوپرائیوٹ گاڑیوں پر گوپس ، گاہکوچ یا گلگت منتقل کیا جاتا ہے۔واضع رہے کہ کئی سال قبل شمرن بی ایچ یو کی ایمبولینس حادثے کا شکار ہوگئی تھی لیکن عرصہ گزرنے کے باوجود ایمبولینس کو مرمت کی بجائے پی پی ایچ ائی آفس گاہکوچ میں کھڑا کردیا گیا ہے۔ شمرن اور ملحقہ دیہاتوں کے عوام نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شمرن بی ایچ یو کے لیے ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنا یاجائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button