صحت

یاسین: ڈرگ انسپکٹر کے میڈیکل سٹورز پر چھاپے، چیکنگ کے لئے ادویات کے نمونے حاصل کئے

یاسین (معراج علی عباسی ) ڈرگ انسپکٹرغذر عبدالحمید کا تحصیلدار یاسین کے ہمراہ یاسین کے مختلف میڈیکل سٹوروں کے ساتھ ساتھ سول ہسپتال طاوس ،لالک جان ڈسپنسری ہندور، آغاخان ہیلتھ سنٹرز کے اندار موجود میڈیکل سٹورز پر اچانگ چھاپہ،  لیبارٹری میں چیکنگ کے لیے ادویات کے نمونے حاصل کیے ۔تمام میڈیکل سٹوروں میں موجود ادویات کے لیے مختص ر جسٹرکو چیک کیا۔

ڈرگ انسپکٹرغذر نے تمام میڈکل سٹورچلاے والے کیمسٹ حضرات کو معیاری اور رجسٹرکمپنی کے ادویات رکھنے ،میڈیکل سٹورکو صاف ستھرارکھنے ،نارکوٹک میڈیسن کے لیے ڈرگ کنٹرول اتھارٹی گلگت بلتستان کے جانب سے جاری کردہ نارکوٹک میڈیسن رجسٹرکو منٹن رکھنے، کسی بھی غیرترنیت یافتہ شخص کو اپنے میڈیکل سٹورپر نہ رکھنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر ڈرگ انسپکٹرغذر عبدالحمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی اور ناقص ادویات کی روک تھام ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری ادویات کی ترسیل اور میڈیکل سٹوروں پرلائسنس ہولڈر کے علاوہ کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کوہرکزبیٹھ نے کی اجازت نہیں ہے۔غیرمعیاری ادویات کی ترسیل اور غیرقانونی طورپر میڈیکل سٹورچلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروئی ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹورچلانے والے کیمسٹ حضرات کی زمداری ہے کہ وہ عوام کو معیاری ادویات فراہم کرئے ۔

انہوں کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ یاسین میں میڈیکل سٹورز پر موجود ادویات کا معیاربہت ہی مناسب اور سیٹنڈرکے مطابق ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button