متفرق

کاڈواسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہا ہے

ہنزہ(اجلال حسین) قراقرم ڈویلپمنٹ آگنائزیشن (KADO) یو ایس ایڈ کے اشتراک سے ہنزہ میں خصوصی افراد کےلیے جاری مختلف ٹرینگ اور روز گار کے مواقعوں کے حوالےسے ادارے کی جانب سے ہنزہ میں پریس بریفنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ہنزہ پریس کلب کے نمائندے شریک ہوئے۔ ا س موقعے پر پروجیکٹ منیجر اعجاز علی نے میڈیاکے نمائندوں کوKADO اور یوایس ایڈ USAID) (کے اشتراک سے جاری کی جانے والی مختلف ٹرینگ سینٹروں کا بھی دورہ کرایا، جہاں پر جاری اسپیشل افراد کو دی جانے ولے مختلف ہنز کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔ واضح رہے کہ قراقرم ڈویلپمنٹ آگنائزیشن نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آئی ٹی، ہینڈی کرافٹس، جیمز اینڈ جیولری کی خراش و تراش کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہا ہے ۔ جبکہ حالیہ کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے یوایس ایڈ کی طرف سے اس پر کام کرنے کے لئے توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button