جرائم

گانچھے کے چھے تھانوں میں سال 2016 ء میں 37 معمولی نوعیت کے مقدمات درج ہوئے ۔

گانچھے ( چیف رپورٹر ) قدرت نے ضلع گانچھے کو اپنی دو عظیم نعمتیں امن اور خوبصورتی سے نواز رکھا ہیں ۔ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا ضلع ، ضلع گانچھے کے چھے تھانوں میں سال 2016 ء میں کل صرف 37 معمولی نوعیت کے مقدمات درج ہوئے ۔ ان مقدمات میں قتل ، اقدام قتل ،چوری ،بدکاری، انسداد دہشت گردی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات صفر رہا ۔ ان 37 مقدمات میں بلوہ کے پانچ ، مہلک حادثات کی تعداد چار ، غیر مہلک حادثات کے سترہ مقدمات ، چوری کے ایک مقدمہ اور دس متفرق مقدمات شامل ہیں۔

ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں سب سے بڑھ کر عوام کا کردار اہم ہے ۔ ضلع بھر کے عوام امن پسند اور شریف النفس ہیں اور ہر قسم کے غیر شرعی و غیر قانونی امور کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ علماء ، عمائدین ، اور سیاسی رہنماوں کا کردار بھی امن و امان کے حوالے سے لائق تحسین ہے ۔ پچھلے سال ضلع بھر کے تھانوں میں صرف 24 ایف آئی آر درج ہوئے تھے ۔ تاہم پچھلے سال کی نسبت اس سال جرائم کی شرح میں اضافہ ضلع کے عوام کے لئے قابل فکر ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پُر امن ضلع کی امن کو برقرار رکھنے اور مزید پرُ امن بنا کر کرائم فری زون بنانے کے لئے حکومت وقت اقدامت کریں ۔ تاکہ امن و امان کے حوالے سے یہ مثالی ضلع پو رئے دنیا کے لئے مثال بن جائیں ۔ اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دیکھا سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button