ثقافت

گوپس میں خواتین نےدیسی اون سے دھاگہ سازی کا ٹریننگ مکمل ہو گیا

گوپس (معراج علی عباسی) یو ایس ایڈ ( SGAFD ) قائد پراجیکٹ کے تحت گوپس کے دو یونین کو نسلات میں پچاس خواتین کے دیسی اون سے دھاگہ سازی کا ٹریننگ مکمل ہو گیا۔ واضح رہے پروگرام یو ایس ایڈ قائد پروگرام کے نام سے سماجی شخصیت بلبل جان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے یکم نو مبر 2016 ء سے دو ماہ کی اس تربیتی پروگرام کو لانچ کیا تھا جو آج اختتام پذیر ہوئی۔ دوران ٹریننگ خواتین کو ایک ایک ہزار روپے فی کس بطور وظیفہ دینے کے علاوہ دھاگہ سازی کے جملہ سامان ( سینگ،ایکیومنٹس،ٹول باسکس ) وغیرہبھی دیے گئے تاکہ وہ گھروں میں دھاگہ سازی جاری رکھ سکیں۔ یکم جنوری سے شال سازی کا ایک اور پروگرام شروع ہو رہا ہے اس پروگرام کیلئے چالیس خواتین کے ایک اور گروپ کو تشکیل دیا جا چکا ہے جو کہ یکم جنوری 2017 ء سے چار ماہ کیلئے اپنی ٹریننگ شروع کریں گے۔ اسی پروگرام کیلئے یہ ٹرینڈ دھاگہ ساز خواتین مقامی دیسی اون کا دھاگہ فراہم کر کے اپنی روزگار کو آگے بڑھانے کے علاوہ اس ٹریننگ کے بنیادی مقصد معاشی حالت کو بہتر بناتے ہوئے کلچر کو بھی فروغ دیں گے۔

گوپس میں یو ایس ایڈ ( SGAFD ) کے تحت قائد پروگرام تشکیل دے کر بے روزگار خواتین کیلئے روزگار کا جو ذریعہ پیدا کیا گیا ہے اس کیلئے تحصیل گوپس کے دو یونین کو نسلز کے عوام اپنے نہایت ہر دلعزیز سماجی شخصیت قائد پروگرام کے ایگز یکیٹو ڈائریکٹر بلبل جان سوشل مو بلائیزر شیر باز اور خواتین ماسٹر ٹرنیرز کے بے حد شکر گزار ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button