عوامی مسائل

یاسین، مرکہ پل پر سینکڑوں افراد کا محکمہ برقیات غذر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواحی گاوں مرکہ پل پر سینکڑوں افراد کا محکمہ برقیات غذر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یاسین میں دو پاور ہاوس وافرمقدار میں پانی اور سینکڑوں کے حساب سے ملازمین ہونے کے باوجود بجلی کی لودشڈنگ ناقابل برداشت ہے۔ محکمہ برقیات کی جانب سے یاسین کے ہر گھرکے کنکشن پر فیوز لگایا گیا ہے۔ اس وقت سیلی ہرنگ پاور ہاوس اور نازبرپاور ہاوس کے مشنری بھی چلاو حالت میں ہے، پانی بھی حسب سابق موجود ہے، اس کے باوجود بجلی کا نہ ہونا محکمہ برقیات کی نااہلی ہے۔ دریں اثناء آورسیریاسین راجہ مہدی حسن نے مظاہرین کو چھوبیس گھنٹوں کے اندار اندر بجلی کی ترسیل کو بہترکرنے اور لوڈشیڈنگ پر قابو کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشرہوگئے۔ ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button