عوامی مسائل

غذر, ایکسین اور ٹھیکیدار کا جھگڑا، چوتھے روز بھی بی اینڈ آ ر آفس غذر کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری

غذر(محبت حسین )ایکسین بی اینڈ آر اور ٹھیکیدار کا جھگڑا چوتھے روز بھی بی اینڈ آ ر آفس غذر کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری، ٹھیکیدار اور سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے۔واضح رہے چار روزپہلے ایکسین بی اینڈ آر میر غیاث اور ایک ٹھیکیددار کے درمیان تلخ کلامی کے بعد محکمہ تعمیرات کے ملازمین نے ٹھیکیدارکی گرفتاری تک احتجاج کا اعلان کردیا تھا جو چار دن گزرنے کے باوجود بدستور جاری ہے۔ ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث دور دراز سے آنے والے ٹھیکیدار اور سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

دوسری طرف باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ٹھیکیدار نے گاہکوچ تھانے میں ایف آئی ار درج ہونے کے بعد چیف کورٹ گلگت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔ٹھیکیدار برادری کا کہنا ہے بی بی اے کروانے کے بعد ٹھیکیدار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ قانون کو چلنج کرنے کے متراددف ہے۔ٹھیکیدار برادری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر محکمہ تعمیرات کے ملازمین کی ہڑتال ختم کروانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button